جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ایل جی نے جدید ترین اسمارٹ فون V10متعارف کرانے کا اعلان کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اب تک کا جدید ترین الٹرا اسمارٹ فون V10متعارف کرادیا ہے۔ دنیا بھر میں صارفین کو اس اسمارٹ فون کی فراہمی کا آغاز رواں ہفتے سے ہوجائے گا۔ یہ الٹرا اسمارٹ فون امریکہ، چین اور ہانگ کانگ میں دستیاب ہوگا، ان کے ساتھ ہی چوتھی سہ ماہی میں شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا، لاطینی امریکہ، مشرق وسطیٰ اور دولت مشترکہ کی خودمختار ریاستوں میں دستیاب ہوگا۔ یہ ایل جی کا وی سیریز کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں آج کے جدید صارف کے لئے بھرپور ملٹی میڈیا کے استعمال کی سہولت موجود ہے۔ ایل جی کے V10میں بالکل نئے فیچرز جیسے سیکنڈ اسکرین، 2 فرنٹ کیمرے اور مینوئل ویڈیو موڈ شامل ہیں۔ تاکہ اس کا استعمال اور ملٹی میڈیا کونٹینٹ ہر ممکن حد تک روانی کے ساتھ چلے۔ اس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ گنجائش رکھتی ہے جس کو تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگانے کی بھی جگہ ہے۔ ایل جی کے V10پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں سان ڈسک کی گائیڈ لائنز برائے ایکسٹریم فوٹو امیجنگ کیپ ابیلی ٹیز (ای پی آئی سی) سے بھی مزین ہے جو انتہائی خصوصی طور پر اسمارٹ فون سے غیرمعمولی فوٹو گرافی اور ویڈیو کے استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جدید ترین ملٹی میڈیا اسمارٹ فون کے طور پر اس میں آڈیو کوالٹی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ V10اسمارٹ فون 32 بٹ ہائی فائی ڈی اے سی کے ذریعے ای ایس ایس ٹیکنالوجی کے ساتھ ہائی ڈیفینیشن کی میوزک پلے بیک بھی چلاتا ہے۔ یہ سہولت موبائل ڈیوائس میں پہلی بار متعارف کرائی گئی ہے جس کے لئے اسٹینڈرڈ آڈیو فائلز کو 32 بٹ ہائی فائی فارمیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایل جی کے V10میں دیگر نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:بیٹری لائف متاثر کئے بغیر یہ اسمارٹ فون اپنی افادیت بڑھاتے ہوئے سیکنڈ اسکرین کا آپشن ‘آن’ رکھتا ہے۔ دو فرنٹ کیمروں کے ساتھ دو الگ الگ لینسز لگے ہیں جو اسٹینڈرڈ 80 زاویئے تک سیلفی لے سکتے ہیں یا 120 زاویئے کے چوڑے زاویئے سے تصویر لے سکتے ہیں۔ مینوئل ویڈیو موڈ کے ذریعے پیشہ ورانہ معیار کی ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔ اس کا فریم اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کردہ ہے اور ڈورا اسکن گارڈ فریم کے ذریعے گرنے کی صورت میں فون کے ڈسپلے کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ قبل ازیں، ایل جی نے معروف اداکار، مصنف اور ڈائریکٹر جوزف گورڈن لیویٹ اور ان کی ایمی ایوارڈ یافتہ پروڈکشن کمپنی ہٹ ریکارڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تاکہ اس تخلیقی مواد کی تیاری کے لئے معاونت کی جائے۔ یہ تخلیقی شراکت داری ایل جی کے عزم سے واضح ہوتی ہے کہ وہ دنیا بھر میں تخلیقات کے لئے تعاون کریں۔ خاص طور پر امریکہ میں ایک ٹی وی کمرشل اور ایک شارٹ فلم ان بٹوین مومنٹس (In-Between Moments) کی تیاری کے لئے بھی کاوشیں شامل ہیں۔ ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے سی ای او اور پریذڈینٹ جونو چو نے بتایا کہ V10بنیادی طور پر ایک ملٹی میڈیا اسمارٹ فون ہے اور ایکو سسٹم شیئر کرنے کے لئے V10ایک حتمی ڈیوائس ہے۔ صارفین ایک عرصہ سے ایسی ملٹی میڈیا ڈیوائس کے منتظر تھے۔ V10کے ساتھ ہم یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ اسمارٹ فونز کس طرح کی حقیقی استعداد کے حامل ہیں۔ اس اسمارٹ فون کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں معلومات مقامی سطح پر اعلان کی جائیں گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…