پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کیا آپ بار کوڈ بارے جانتے ہیں ؟

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کسی بڑے شاپنگ مال، سپر سٹور یادوکان وغیرہ میں موجود تمام پراڈکٹ کی تمام تفصیلات یعنی اس پراڈکٹ کی قیمت خرید، خرچہ اور موجودہ قیمت یاد رکھنا اور کسی بھی پراڈکٹ کا موجودہ سٹاک یاد رکھنا کہ فلاں شے کتنی تعداد میں موجود ہے اور ہر روز کی سیل میں سے منافع الگ کرنا ایک انتہائی مشکل اور پیچیدہ کام ہے لیکن دورحاضر میں کمپیوٹر نے یہ سب ممکن بنا دیا۔اس کام کے لئے کمپیوٹر کے مختلف سوفٹ ویئر موجود ہیںلیکن دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت پانے والے نظام بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system کہلاتا ہے۔اس مکمل سسٹم کو سمجھنے کے لئے سب سے پہلے بارکوڈ Barcode کو سمجھنا ہو گاکہ یہ بارکوڈ کیا ہوتا ہے ؟بارکوڈ Barcodeبارکوڈ انسانوں کی جانب سے فرض کردہ ایسی لکیروں یا اشکال کا نام ہے جنہیں لیزر یا کیمرے کی مدد سے پڑھا جا سکے۔آپ نے مختلف مصنوعات پر ایسی لکیریں یا اشکال دیکھی ہونگی انہیں بارکوڈ کہتے ہیں۔یہ بارکوڈ دراصل ایک کمپیوٹر کوڈ کے ذریعے بنائی جاتی ہیںلیکن اب یہ کام بہت آسان ہو چکا ہے۔بارکوڈ بنانے کے لئے Barcode generator سوفٹ ویئرز بن چکے ہیںجو انٹر نیٹ پر مفت میں دستیاب ہیں ،آپ ایک ساتھ سینکڑوں بارکوڈز بنا سکتے ہیں۔یہ بارکوڈ دراصل آپ کی پراڈکٹ کو ایک فرضی نام دیتا ہے، پھر آپ کمپیوٹر میں کوئی بھی انونٹوری سوفٹ ویئر انسٹال کر کے اپنی پراڈکٹ کی تمام تفصیلات (قیمت خرید، خرچہ، موجودہ قیمت، جس سے خریدا گیا وغیرہ) اس سوفٹ ویئر میں ڈال دیں گے۔جب گاہک آپ کی دوکان سے بہت سی اشیا ءخریدے گا تو آپ بارکوڈ سکینر (اس مشین کا تعارف آگے آئے گا)سے بارکوڈ پر لیزر ڈالیں گے تو آپ کا سوفٹ ویئر اس پراڈکٹ کی تمام تفصیلات سامنے لا دیگا۔یہاں یہ بات ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ ان لکیروں میں آپ کی پراڈکٹ سے متعلق کوئی معلومات محفوظ نہیں ہوتی بلکہ پراڈکٹ کی معلومات اس سوفٹ میں آپ خود محفوظ کرتے ہیں جو آپ انونٹوری سسٹم چلانے کے لئے استعمال کر ہے ہیں۔یہ لکیریں محض آپ کی پروڈکٹ کا ایک فرضی نام ہے جسے لیزر یا کیمرہ پڑھ سکتا ہے۔اس تعارف کے بعد اب ہم آپ کو بار کوڈ بنانے سے لیکر پروڈکٹ بیچنے اور منافع، کرنٹ سٹاک وغیرہ تک کی تفصیلات بتاتے ہیں لیکن یہ سب آپ حضرات کی دلچسپی پر ہے۔اگر اس پوسٹ پر اچھے Reply آئے اور مجھے محسوس ہوا کہ میری پوسٹ رائیگاں نہیں گئی تو میں مزید لکھوں گاورنہ اتنا ہی کافی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…