اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

واٹس ایپ ، پیغام رسانی کو مزید تیز کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ): واٹس ایپ سمیت دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس اپنے صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے نت نئے ایپس اور فیچر متعارف کرا رہی ہیں اور اب واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں اب کسی بھی پیغام کا جواب ہوم اسکرین سے بھی دیا جاسکے گا۔میسیجنگ فرم واٹس ایپ نے اپنی مقبول ترین ایپ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے پیغام رسانی کے عمل کو آسان اور تیز رفتار بنا دیا ہے جس کے تحت اب کوئی بھی صارف ہوم اسکرین اور نوٹیفیکیشن سینٹر سے براہ راست جواب دے سکتا ہے یعنی اب صارف کسی بھی پیغام کا جواب آفیشل ایپ کھولے بغیر بھی دے سکتا ہے۔ صارف اب باآسانی دائیں سے بائیں سوائپ کرکے پوپ اپ ونڈو سے میسج کا جواب دے سکے گا۔ اس نئے فیچرکی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ صارف واٹس ایپ آنے والی کال کا جواب میسج کے ذریعے ہی دے سکے گا۔گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے ایپل آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کے لیے تھری ڈی ٹچ آپشنز بھی متعارف کرایا تھا جس میں صارف جب کسی بھی شخص سے نئی چیٹ کرنا چاہے تو اسے صرف کچھ زیادہ دیرٹچ اسکرین پر انگلی رکھنا ہوگی اور اس کی گفتگو شروع ہوجائے گی۔واضح رہے کہ واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس نے اسے دینا کی مقبول ترین میسجنگ سروس بنا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…