جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

انٹرنیشنل خلائی اسٹیشنپر ایلین کی اڑن طشتری نمودار

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اب تک تو صرف سازشی نظریات اور کچھ غیر مصدقہ ویڈیوز سے ہی یو ایف او کی موجودگی کا چرچا تھا لیکن اب ناسا کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی براہ راست کوریج کے دوران اچانک اڑن طشتری اسکرین پر نمودار ہوگئی تو دیکھنے والے سائنس دان اور ماہرین فلکیات حیرت میں ڈوب گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ناسا کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود سائنس دان آسمان کی وسعتوں پر طاقتور کیمروں سے خلائی منظر کا جائزہ لے رہے تھے کہ اچانک روشنی کا ایک چھوٹا سا گولہ نمودار ہونے لگا جس نے سائنس دانوں کو حیران کردیا اور انہوں نے اپنی پوری توجہ اس کی جانب موڑ دی اور رفتہ رفتہ اسے زوم کرنے لگے۔ اسی دوران سائنس دانوں کو احساس ہوگیا کہ یرہ وشنی کا سیفد گولہ کچھ اور نہیں بلکہ یو ایف او ہے تو انہوں نے فوری اس منظر کو براہ راست کوریج سے ہٹا لیا اور دیگر افراد اس منظر سے محروم ہوگئے۔
یو ایف او سائٹنگ ڈیلی کے ایڈیٹر اسکاٹ وارنگ کا کہنا ہے کہ یہ نامعلوم اڑن طشتری بین الاقوامی خلائی اسٹیشن اور زمین کے درمیان کافی فاصلے پر نظرآرہی ہے اور وہ اس وقت یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے اوراچانک انہوں نے اس کیمرے کو ہٹتے اور دوسرے کیمرے کو آن ہوتے ہوئے محسوس کیا جس کے بعد اڑن طشتری کے منظر کو بہت قریب اور زوم کیا گیا جس سے وہ ایک سفید انڈے کی طرح گول روشنی کا گولہ نظرآرہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس یو ایف اوکی روشنی اتنی زیادہ تھی کہ ناسا کا 70 لاکھ ڈالر مہنگا ایچ ڈی کیمرہ بھی فوکس نہیں کر پا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…