جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گوگل کاخودکشی کے رجحان کا پتا چلانے والا آلہ تیار کرنے کا منصوبہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )گوگل کلائی پر پہننے والا ایسا بینڈ تیار کررہا ہے جس کے ذریعے ڈپریشن کے شکار مریض کی ذہنی حالت اور اس کے احساسات پر نظر رکھنے کے ساتھ اس میں خودکشی کے رجحان کا بھی پتا چلایا جاسکے گا۔گوگل کے لائف سائنس ڈیپارٹمنٹ کی اس ایجاد کے ذریعے کسی بھی شخص کے احساسات اور اس کے برتاو¿ پر نظر رکھی جاسکے گی اور اس میں لگے سنسرز کے ذریعے مریض میں پاگل پن کی ابتدائی علامات کے علاوہ اس کے اندر پیدا ہونے والی بے چینی پر بھی نظر رکھی جائے گی اور یہ نتائج ڈاکٹروں کو فراہم کردیئے جائیں گے جسے دیکھ کر ڈاکٹرمریض کو لیبارٹری ٹیسٹ اور ذہنی صحت کے مکمل علاج کی ترغیب دے گی اور اگر مریض میں خودکشی کی خواہش پیدا ہورہی ہو تو ہنگامی طور پر اس کی مدد کرتے ہوئے اس کی جان بچانے کی کوشش کی جاسکے گی۔گوگل نے اس سلسلے میں امریکا کے ذہنی صحت کے معروف ماہر ڈکٹر تھامس انسیل کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ اپنے منصوبے کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ اس سے قبل گوگل کی جانب سے ایسا بینڈ متعارف کرایا جاچکا ہے جس کے ذریعے 24 گھنٹے مریض میں صحت کی علامات پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ یہ گھڑی نما آلہ مریض کی نبض، دل کی دھڑکن، نیند اور جلد کے درجہ حرارت جیسے عوامل نوٹ کرکے اس کی رپورٹ ڈاکٹر کو پہنچادیتا ہے۔دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں مریض ایسے ہیں جنہیں ہر لمحہ طبی نگہداشت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور گوگل کی اس ایجاد کا مقصد بھی ایسے لوگوں کی نگہداشت ہے۔ ڈاکٹر تھامس کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کی نگہداشت کے لیے ٹیکنالوجی انتہائی اہم کردار ادا کرسکتی ہے، اسی طرح دل کے امراض، ذیابطیس، کینسر اور دیگر بیماریوں میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر تھامس کے مطابق ایسی بیماریوں کو جانچنے کے لیے ٹیکنالوجی کی تیاری میں 5 سال لگ سکتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…