جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

جرزی : آخری برفانی دور کے قدیم پتھر دریافت

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے برطانوی علاقے میں پہلی بار گذشتہ برفانی دور کے ایسے متعدد پتھر دریافت کیے ہیں جن پر نقوش بنائے گئے ہیں۔یہ قدیم پتھر رودبارِ انگلستان کے جزائر میں شامل جزیرے جرزی پر تحقیق کے دوران ملے ہیں۔گذشتہ برفانی دور کاربن ڈائی آکسائیڈ نے ختم کیا‘ماہرین کے مطابق ان کے ابتدائی تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ پتھروں پر بنائے گئے نقوش کم از کم 14 ہزار سال پرانے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ پتھر جزیرے پر ہزاروں برس پہلے ایک بڑی بستی کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔اگر یہ اندازے درست ثابت ہوئے تو یہاں بسنے والے افراد برف کے دور کے بعد شمال کی جانب اتنی دور رہنے والے پہلے انسانوں میں سے ہو سکتے ہیں۔پتھروں پر بنائے گئے نقوش جرمنی اور فرانس میں اس دور کے آثارِ قدیمہ سے ملنے والے نقوش سے مماثلت رکھتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں ایسے پتھر دریافت ہوئے ہیں۔دنیا میں برف کا آخری دور ساڑھے 11 ہزار سال پہلے ختم ہوا تھا۔خیال رہے کہ رواں برس ہی ایک تحقیق میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سمندر کی تہہ سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ نے گذشتہ برفانی دور کا خاتمہ کیا تھا



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…