جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

محققین نے وائی فائی کی مدد سے دیوارکی دوسری جانب لوگوں کی شناخت ممکن بنادی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)کیا آپ دیواروں کے پار دیکھ سکتے ہیں ؟ اگر آپ کا جواب نہیں ہے تو جان لیں کہ ہونے والا ہے۔جی ہاں امریکہ کے میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیب کے محققین نے وائی فائی سگنلز کی مدد سے دیوار کی دوسری جانب لوگوں کی شناخت کو ممکن بنا دیا ہے۔محققین نے ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو انسانی جسم سے ٹکرانے والے وائی فائی سگنلز کی مدد سے ان کی شناخت کو ممکن بناتا ہے۔آر ایف کیپچر نامی اس سافٹ ویئر میں وائرلیس سگنلز کو بھیجا جاتا ہے اور انسانی جسم کے مختلف حصوں سے ان کے ٹکرا کا تجزیہ کرکے شناخت کی جاتی ہے۔اب تک محققین نے تجربات کے دوران دیوار کی دوسری جانب 15 مختلف افراد کی شناخت 90 فیصد درستگی سے کی اور اس سے کسی فرد کے سانس لینے کے انداز اور دل کی دھڑکن کا تعین بھی کیا جاسکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس سے خارج ہونے والی لہریں دیواروں کے پار سے گزر کر اپنی حرکت کے دوران انسانی جسم کے مختلف حصوں کی عکاسی کرتی ہیں اور اس طرح ان کی تصویر بنالی جاتی ہے۔محققین کے مطابق ابھی یہ عام لوگوں کو تو دستیاب نہیں ہوگی تاہم اسے تنہا بزرگ افراد کی دیکھ بھال اور اسمارٹ ہومز میں مختلف اشیاکو کنٹرول کرنے کے حوالے سے استعمال کیا جاسکے گا۔تاہم انہوں نے جاسوسی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ضروری قوانین مرتب کرکے ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔یہ تحقیق آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کی کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہے اور اسے آئندہ ماہ ایک کانفرنس کے دوران پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…