کیلفورنیا (نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی موجد میریڈتھ پیری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آپ ہر جگہ بغیر چارجر کی مدد سے اپنا موبائل فون چارج کر سکیں گے۔ ان کی ٹیکنالوجی کی مثال وائی فائی سے لی جا سکتی ہے جس کی مدد سے بغیر بجلی کی تاروں کے انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی ’یوبیم‘ جلد ہی وائرلیس چارجر متعارف کروانے جا رہی ہے تاہم ان کے پلانز اس سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ مس پیری کا غیر ملکی خبر رساں ادارے گفتگو میں کہنا تھا کہ مستقبل میں بجلی کے آلات کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا جب آپ کی تمام ڈیوائسز یو بیم سے توانائی حاصل کریں گی۔