جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک نے اپنا نوٹیفکیشن ٹیب تبدیل کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )فیس بک نے اپنے اسمارٹ فون صارفین کے لیے نوٹیفکیشن ٹیب میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔اب تک آپ نوٹیفکیشن میں یہ دیکھتے تھے کہ آپ کسی پوسٹ کو کسی نے لائک کیا یا اس پر کمنٹ کیا یا کوئی چیز ٹیگ کی مگر اب آپ یہ جان سکیں گے کہ آپ کے دوستوں کی زندگی میں کیا کچھ ہورہا ہے۔اسی مقصد کے لیے نوٹیفکیشن ٹیب میں توسیع کرتے ہوئے اس میں اب فرینڈز کی زندگی کے اہم لمحات، ایسے ایونٹس جن میں آپ شریک ہوسکیں اور ان کے پسند کے فیس بک پیجز کی کچھ تفصیلات وغیرہ ایک کارڈ کی شکل مین آپ کے سامنے آجائیں گے۔درحقیقت یہ گوگل ن سے ملتا جلتا فیچر ہے جسے فیس بک نے اپنا لیا ہے۔اس فیچر کو بتدریج اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے اور بہت جلد دنیا بھر میں دستیاب ہوگا۔اسی طرح اب صارفین اپنی نوٹیفکیشن سیٹنگز کو تبدیل کرکے ان میں ٹی وی ری مائنڈرز، کھانے کے لیے مقامات کے حوالے سے سجیشنز، موسم یا مقامی برادری کی سرگرمیوں وغیرہ کو بھی شامل کرسکیں گے۔ایسا ہی گوگل کے ورچوئل اسسٹنٹ اور انفارمیشن سینٹر گوگل میں بھی ہوتا ہے جو کہ صارفین کو مقامی موسم اور دیگر کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اس فیچر میں اشتہارات کو شامل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تاہم تصور کیا جاسکتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ایسا ممکن ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…