جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ہزار سال بعد انسان کیسا ہوگا؟سائنسدانوں کاحیرت انگیز انکشاف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشافات سے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ ہزار سال بعد انسانوں کی ہیت اور ظاہری جسامت بدل جائے گی،ایک ہزار سال بعد والے انسان زیادہ پرکشش اور چست نظر آئیں گے ۔ میڈیا رپورٹ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سال بعد ہمارے اجسام میں چھوٹے چھوٹے روبوٹ اپنی جگہ لیں گے جوکہ ہمارے جسم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اسے زیادہ مضبوط، چست اور پرکشش بنائیں گے۔سائنسدانوں کے مطابق انسان کو ایک ہزار سال بعد صرف اپنے جسم پر انحصار کم کرنا پڑے گا اور زیادہ تر کام چھوٹے روبوٹ ہی انجام دیں گے جوکہ انسانوں سے الگ نہیں ہوں گے بلکہ ان کے اجسام میں ہی اپنا کام انجام دیں گے – امریکی سائنسدانوں نے اپنے اندازے کے مطابق بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور زمینی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ انسانی ہیت میں بھی تبدیلی واقع ہوگی اور امکان ہے کہ انسانی آنکھوں کا رنگ سرخی مائل میں تبدیل ہو جائے گا جس سے وہ اور زیادہ پرکشش نظر آئیں گے جبکہ تندرستی اور چستی میں بھی اضافہ ہوگا۔سائنسدانوں کے ان حیرت انگیز انکشافات کے بعد انسانوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں تصوراتی چہرے بنانے شروع کر دیئے ہیں جس میں آنکھوں کا رنگ سرخی مائل دکھائی دیتا ہو اور جسم اب کی نسبت کافی زیادہ مضبوط اور چست ہو ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…