جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سائنس دانوں کا الکوحل اور شکر سے بھرپوردمدار ستارے کی دریافت کا دعویٰ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سائنسدانوں نے انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دم دار ستارے میں 2 اہم نامیاتی (ا?رگینک) مرکبات دریافت کیے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق اس دریافت سے کائنات کے ارتقا اور زندگی کے فروغ کو جاننے میں بہت مدد مل سکے گی، اس دمدار ستارے کا نام ’لوجوائے‘ ہے جس کی تفصیلات سائنس ایڈوانسس نامی جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔ دمدار ستارے میں گلائیکوایلڈیہائیڈ نامی شکر اور ایتھائل الکوحل کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ نامیاتی مرکبات کسی ٹھوس پتھریلے مادے کا حصہ ہوسکتے ہیں اور انہی سے مل کر سیارے بنتے ہیں۔
اس سے قبل بھی دم دار ستاروں میں بہت سے نامیاتی مرکبات دریافت ہوتے رہے ہیں، مثلاً حال ہی میں دمدار ستارہ 67 پی چوریوموف گیراسمکنکوف میں 4 نامیاتی مرکبات دریافت ہوئے تھے جو اس سے قبل کسی دمدار ستارے پر نہیں ملے تھے۔ دمدار ستارے ہماری کائنات قدیم ترین اجسام ہیں اور اسی لیے انہیں کائناتی ’ ٹائم کیپسول‘ کہا جاتا ہے جس سے کائنات کے ماضی کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بھی ہوسکتا ہے کہ زمین پر زندگی کسی دمدار ستارے کے ذریعے ہی ا?ئی ہو اور اربوں برس قبل ا?سمان سے نامیاتی سالمات ( مالیکیول) سے بھر کوئی دمدار ستارہ زمین پر گرا ہو جس نے زمین پر زندگی کے بیج بکھیرے ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق دمدار ستارے میں نامیاتی مرکبات کی موجودگی سے بہت کچھ جاننے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ یہ دمدار ستارہ ہماری زمین کے انتہائی پڑوس میں گردش کرتا رہتا ہے اور بہت سرگرم بھی ہے۔ اس دمدار ستارے کو اسپین کی ایک خلائی رصدگاہ میں دریافت کیا گیا تھا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…