ریاض(نیوزڈیسک)بجلی کی پیداوار،سعودی ماہرین نے دنیا کو حیران کردیا،، حیرت انگیز اورانقلابی طریقے پرغور، سعودی عرب کی حکومت نے توانائی کے حصول اور بجلی پیدا کرنے کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر ماحول دوست توانائی کے حصول کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں شمسی توانائی کے منصوبے کے بعد زمین کے درجہ حرارت کے ذریعے بجلی کی تیاری کی ایک تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکام اور ماہرین ایک عرصے سے قابل تجدید اور شفاف توانائی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، حال ہی میں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے سعودی الیکٹرک کمپنی کے چیئرمین انجینیر زیاد بن محمد الشیحہ سے ملاقات کی۔ دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں توانائی کے متبادل ذرائع بالخصوص قابل تجدید اور صاف وشفا توانائی کے حصول کے لیے مختلف پہلوﺅں اور تجاویز پر غور کیا گیا۔مدینہ منوری گورنری کے حکام اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو خادم الحرمین الشریفین کے قابل تجدید و شفاف توانائی کے منصوبے پر کام آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔ اس کمیٹی کی جانب سے مدینہ منورہ میں شمسی توانائی کے متعدد پروجیکٹ شروع کیے جا چکے ہیں۔