اسلا م آباد(نیوز ڈیسک )دنیا میں ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ویب سائٹ یو ٹیوب نے سبسکرپشن سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صارفین کو ایکسکلیوسو ویڈیوز فراہم کی جائیں گی جن میں ویڈیو بلاگرز کی فلمیں بھی ہوں گی۔
یوٹیوب ریڈ نامی یہ سروس ابتدائی طور پر صرف امریکہ میں دستیاب ہوگی۔اس کے لیے صارفین کو ماہانہ دس ڈالر ادا کرنے ہوں گے اور اس پر اشتہارات نہیں آئیں گے۔
تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مفت ویڈیوز دیکھنے کے عادی لاکھوں شائقین سے رقم کی ادائیگی کی توقع کرنا مشکل کام ہے۔گارٹنر سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کار برائن بلاو¿ کا کہنا ہے کہ صارفین ہمیشہ آپشنز مانگتے ہیں اور یہ اچھی چیز ہے کہ یو ٹیوب بغیر اشتہار کی سروس بھی دے رہا ہے۔یو ٹیوب 28 اکتوبر سے امریکہ میں صارفین کو اس سروس کے ایک ماہ کے مفت تجربے کی پیشکش کرے گا۔
یو ٹیوب کی امریکی صارفین کے لیے سبسکرپشن سروس
25
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں