جنیوا(این این آئی) پاکستان نے کسی بھی صورتحال میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنزپر عملدرآمد میں توازن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔جنیوا میں بڑی تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار بنانے والے ملکوں کی طرف سے ان ہتھیاروں کے ذخائر کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے۔پاکستان نے کسی بھی ملک کی طرف سے کسی بھی صورتحال میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد میں توازن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حساس ٹیکنالوجی اورمواد پر کنٹرول ہونا چاہیے تاکہ پرامن مقصد کے لیے استعمال کو یقینی بنایا جاسکے جب کہ پاکستان ان کنونشنز پر مکمل اور موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں