اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

بھارت کی فضاؤں میں ایلین شپ کی موجودگی نے سائنس دانوں کو حیران کردیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ڈیسک )اب تک تو ایلین کے جہاز یو ایف او یورپ اور آسٹریلیا میں دیکھے جا رہے تھے اور سائنس دانوں کی اکثریت اسے ذہنی فینومنا قرار دے کر نظر انداز کر رہی تھی لیکن اب ایلین کے بڑے یو ایف او کی بھارت کی فضاو¿ں میں موجودگی نے سائنس دانوں اور لوگوں کو حیران کردیا ہے اور وہ ایلین کے اچانک حملے کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دائروی شکل کے فلم اسٹار ٹریک کی طرز کی اسٹار شپ ( یو ایف او) کا اچانک بھارتی شہر مانی پور کی فضاو¿ں میں نظر ا?نا سائنس دانوں اور لوگوں کو کے لیے حیرت کا باعث بن گیا ہے جب کہ اس کی تصاویر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا ہے۔ مانی پور کے قصبے مانٹری پکھری میں کئی طالب علموں نے اس بڑے مدر شپ کو فضا میں بادلوں کے درمیان دیکھا تو وہ خوفزدہ ہوگئے اور کچھ نے تصاویر بنا کر انٹرینٹ پر ڈال دیں جب کہ فوٹو شاپ ماہرین کا کہنا ہے کہ یو ایف او کی تصویر میں کسی قسم کی موڈی فکیشن نہیں کی گئی ہے کیونکہ قوس و قزح کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی طرح کی مدرشپ کچھ عرصہ قبل چین کے جنوب مشرقی صوبہ سیچوان میں بھی دیکھی گئی تھی جب کہ کچھ روز قبل کئی افراد نے بلندو بالا عمارت کو آسمان کی وسعتوں میں کچھ لمحے کے لیے دیکھا۔ بعض ماہرین فلکیات کا کہنا ہے ممکن ہے کہ ایلین زمین پر اترنے کی تیاری کر رہے ہوں یا پھر وہ زمین کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کر رہے ہوں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…