جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک آئی فون استعمال کرنے والوں کی جاسوسی کر رہی ہے، صارفین کی شکایت

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )موبائل فون پر انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران زیادہ تر افراد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مصروف ہوتے ہیں جن میں سب سے زیادہ فیس بک کو استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب آئی فون پر اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے والے افراد کی جانب سے شکایات سامنے آرہی ہیں کہ آئی فون پر فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری کر رہی ہے جس سے فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہوجاتی ہے۔
ایک سروے کے مطابق آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کی اکثریت اس بات سے پریشان ہے کہ جب وہ اپنے فون پر فیس بک کا استعمال شروع کرتے ہیں تو فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے بلکہ جب فیس بک نہ بھی کھولی جائے پھر بھی بیٹری ختم ہونے لگتی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ صرف 40 منٹ فیس بک ایپ کا استعمال کرتا ہے تو فون کی بیٹری 20 فیصد تک ختم ہوجاتی ہے جب کہ کچھ صارفین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بیٹری کے چارجنگ کا اس طرح تیزی سے ختم ہوجانے کا ایک سبب فیس بک کی جانب سے صارفین کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کرنا ہے یعنی فیس بک لوکیشن ٹریک کر کے صارف کی پرائیویٹ معلومات حاصل کر رہی ہے۔
ایک آئی او ایس ڈیویلپر کا اس مشکل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب فیس بک بند ہوتی ہے تب بھی پس پردہ ایپ کی جانب سے کچھ سرگرمیاں جاری رہتی ہیں جس کی وجہ سے فیس بک بند ہونے کے باوجود بیٹری تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ اس کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم پس پردہ صارفین کا ڈیٹا ٹریک کرنے کی خبر غلط ہے اور ایسی کوئی سرگرمی نہیں کی جارہی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…