جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ملکی وے کہکشاں کی سب سے تفصیلی اور بڑی تصویر جاری کردی گئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ماہرینِ فلکیات نے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی آسمانی تصویر جاری کردی ہے جس میں ہماری کہکشاں ملکی وے کو نہایت واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
196 گیگا بائٹس کی اس تصویر میں 46 ارب پکسل ہیں جس میں کہکشاں کے ہزاروں اجرام، ستاروں اور دیگر مظاہر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ جرمنی کی ر±ہر بوشم یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسر رولف شینی اور ان کے ساتھیوں نے سیکڑوں تفصیلی تصاویر کو جوڑ کر یہ منظر تیار کیا ہے اور اس کا ڈیٹا 5 سال میں جمع کیا گیا ہے۔ بوشم کے ماہرین نے کہکشاں کی ہراس شے کی تصویر لی ہے جو روشن اور ضروری تھی اور ان تصاویر کو جوڑ کر ایک تصویری کیٹلاگ تیار کیا ہے جب کہ اس تصویر میں ا?پ 50 ہزار اجسام کو دیکھ سکتے ہیں جو نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ماہرین کی ٹیم نے 268 حصوں کو جوڑا ہے اور جب یہ تصویر مکمل ہوئی تو اس کا ڈیٹا 194 گیگا بائٹس سے زیادہ تھا۔ تصویروں کو واضح کرنے کے لیے پوسٹ پروڈکشن کام کیا گیا اور انہیں فلٹر سے گزارا گیا ہے جس میں کئی سو گھنٹے لگتے ہیں۔ اس تصویر کو ا?ن لائن ٹول کے طور پر پیش کردیا گیا ہے جہاں مختلف اہم اجرام کو سرچ کرکے زوم کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…