جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر ہتک عزت کرنے کی سزا 5 لاکھ سعودی ریال اور ایک سال قید مقرر کر دی گئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) فیس بُک، ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ہتک عزت کا نشانہ بننے والے افراد اب اپنی رہائش گاہ کے قریبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا سکتے ہیں. مقامی اٹارنی کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کرنے والوں کو 5 لاکھ سعودی ریال اور ایک سال تک کی سزا ہو سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ سزا نئے آئین کے آرٹیکل 3 کے پیراگراف 5 کے تحت مقرر کی گئی ہے. مقامی اخبار سے متعلق بات کرتے ہوئے سعید العماری کا کہنا تھا کہ ہتک عزت کا کیس انوسٹی گیشن بیورو اور پبلک پراسیکیوشن ادارے کو تحقیقات کے لیے بھجوایا جائے گا. پریس اینڈ پبلیکیشن آئین میں موجود آرٹیکل9 کے پیراگراف 4 کے مطابق کسی بھی شخص کی عزت کو مجروح کرنے اور اس کے برانڈ یا نام کو نقصان پہنچانے سے سختی سے روکا گیا ہے گذشتہ دو سال میں ہتک عزت کت رہورٹ ہوئے کیسز میں کمی تو آئی ہے لیکن ان تمام شکایات کے اندارج کے اعتبار سے سعودی دارالحکومت ریاض سرٍ فہرست ہے ریاض کی عدالت نے گذشتہ برس ہتک عزت کے 151 کیسز ریکارڈ کیے. ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کے لیے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں جو کہ ہمارے معاشرے کا المیہ بنتی جا رہی ہیں. العماری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کے لیے مقرر کی گئی سزا عبرتناک ہے تاہم بہرتین نتائج کے حصول کے لیے ہمیں سزا کو مزید سخت کرنا ہو گا.



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…