جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

زندگی پیاری ہے تو7قسم کے ٹیسٹ کروانے میں کوتاہی مت کریں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اورجسمانی عوارض کا شکار ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا جاتا ہے۔کینسر سے لے کے امراض قلب تک اور ذیابیطس سے فالج تک ہر قسم کی زندگی کیلئے خطرناک بیماری کا اس دور میں خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ان ممکنہ خطرات سے آپ کی اور آپ کے پیاروں کی زندگی بچی رہے تو سات قسم کے ٹیسٹ کروانے میں ہرگز کوتاہی مت کریں۔بال کینسر کی سکریننگ ضرور کروانی چاہئے۔ایک تحقیق کے مطابق چھاتی اور پھیپھڑوں کے سرطان کے علاوہ بال کینسر اموات کی بڑی وجہ ہے۔اس سرطان میں مبتلا افراد کی بڑی تعداد 60برس سے زائد ہوتی ہے۔درحقیقت ہر10 میں سے8 بال کینسر کے مریض 60برس سے زائد کے ہوتے ہیں۔برطانیہ میں اسی وجہ سے 70 برس سے زائد کے افراد کیلئے بال کینسر کی سکریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔سرویکل کینسر کی سکریننگ بھی یورپی ممالک میں 25 برس سے زائد کی خواتین کیلئے لازمی قرار دی گئی ہے۔اس کیلئے سمیئر ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔یہ ٹیسٹ تکلیف دہ ہوسکتا ہے تاہم خواتین کو سروکس کے کینسر سے بچانے کیلئے اس ٹیسٹ کو کروانا لازمی ہے۔کولیسٹرول اور بلڈ ٹیسٹ ہر اس شخص کیلئے ضروری ہے جس کے خاندان میں کولیسٹرول اور بلند فشار خون (بلڈپریشر)کی بیماری موجود ہے۔اس حوالے سے یہ ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ کولیسٹرول کی زیادتی کی کوئی علامت موجود نہیں ہے، ایسے میں کوئی بھی شخص اس بیماری کا شکار ہوسکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ اس کے علم میں بھی نہ ہو۔بریسٹ کینسرسکریننگ تمام خواتین کیلئے لازمی ہونی چاہئے کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں بریسٹ کینسر خواتین میں باعث اموات بننے والی سب سے بڑی بیماری ہے۔بریسٹ کینسر کی سکریننگ میمو گرام کے ذریعے کی جاتی ہے۔آئی ٹیسٹ کروانے کا مقصد محض آنکھوں کا نمبر چیک کروانا نہیں ہوتا ہے بلکہ اس طرح آنکھوں میں ممکنہ طور پر تمام بیماریوں کے امکانات کی نشاندہی بھی ہوسکتی ہے۔خاص کر اگر آپ کی عمر پچاس برس سے زیادہ ہے، اور آپ بلند فشار خون یا پھر ذیابیطس کا شکار ہیں تو ایسے میں اس ٹیسٹ کا لازمی اہتمام کریں۔اپنی جلد پر خاص توجہ دیں۔اگر آپ کو جلد پر کوئی خاص نشان دکھائی دیتا ہے۔تل یا مہاسوں کی تعداد غیر معمولی ہے یا پھر تیزی سے نکل رہے ہیں تو پھر معالج سے رجوع کرنے میں ہرگز دیر نہ کریں کیونکہ مختلف قسم کے کینسر کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…