اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے سورج میں زمین سے پچاس گنا بڑے سوراخ کا پتہ چلالیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سائنسدانوں نے سورج میں ایک بہت بڑے سوراخ کا پتہ چلایا ہے ،امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے مطابق سورج میں پایا جانے والا یہ سوراخ دراصل زمین سے پچاس گنا بڑا ہے،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج کے اوپروالا گہراحصہ اسی سوراخ کی نشاندہی کرتاہے اوریہیں سے سورج کی مقناطیسی فیلڈکھلتی ہے،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سسوراخ دراصل سورج کے وہ حصہ ہیں جہاں اس کا ہالہ دوسرے حصو ں کی طرح چمکدارنہیں،یہ سوراخ اس وقت دریافت ہوئے جب ایکس رے دوربین کوپہلی بارزمین کے مدارکے باہرجائزہ لینے کے لئے استعمال کیا گیا،یہ سوراخ سورج کی کھلی مقناطیسی فیلڈکے ساتھ ہوتے ہیں اورعام طورپرسورج کے قطبوں کے پاس پائے جاتے ہیںاس سے پہلے ناسانے انکشاف کیا تھا کہ مریخ کی سطح پرپانی دریافت ہوا ہے،ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ ایک خشک اوربنجرسیارہ نہیں جیسا کہ ماضی میں خیال کیا جاتاتھا،ان کا کہنا ہے کہ مریخ پرپانی کی موجودگی کے کئی شواہد ملے ہیں،ناسا کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں کے پاس اس سے پہلے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ مریخ کی سطح پرنظرآنے والی پتلی لکیریں جو بہارمیں بنتی،گرمیوں میں فروغ پاتیں اورسردیوں میں غائب ہوجاتیں دراصل پانی ہے مگراب سائنسدان اپنے تجزیات کی روشنی میں باآسانی کہہ سکتے ہیں کہ یہ دراصل پانی ہی ہے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…