جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ناسا نے زمین کی اعلیٰ ریزولیشن کی تصاویر حاصل کر لیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ کے خلائی تحقیقی ادارا ناسا نے زمین کی اعلیٰ ریزولیشن کی تصاویر حاصل کر لی ہیں۔ناسا کی خلائی سٹلائیٹ” ڈیپ سپیس کلائمیٹ ابزرویٹری“( ڈی ایس سی او آر) نے ایک ملین میل کے فاصلے سے زمین کے 22 تصویریں لی جن کو ملا کر ایک فلم کی صورت چلایا تو زمین گردش کرتی محسوس ہوتی ہے۔ ناسا کی لی گئی تصاویر کا مقصد نظام شمسی کا حقیقی وقت منظم کرنا اور ہوا کے حرکات و سکنات پر نظر رکھنا ہے۔جن میں چھوٹی سی بھی غلطی موسم کی غلط پیشن گوئیوں کا باعث بنتی ہے۔ان نایاب تصاویر کی مدد سے سائنسدان زمین میں ہونے والی تبدیلیاںجیسے ہریالی،اوزون،ایروسول اور بادلوں کی اونچائی کا مطالعہ کرتے ہیں۔یہ نایاب رنگین تصاویر4 میگا پکسل کے سی سی ڈی کیمرہ اور ٹیلی سکوپ سے لی گئی ہیں۔یہ نایاب تصویریں تین الگ تصاویر کو ملا کر بنائی جاتی ہیں جو کے 12 میگا پکسل کے برابر ہوتی ہیں۔ناسا کے” ڈی ایس سی او آر“ کا کیمرہ ایک ترتیب میں دس تصاویر لے سکتا ہے۔گزشتہ سال ناسا نے چاند کی تصویر قید کی جس میں چاند سورج کیروشنی کی موجودگی میں زمین کے سامنے سے گزر رہا تھا۔ناسا نے ایک ملین کے فاصلے سے چاند کے اس حصہ کے تصویر لی جو ہماری زمین سے کبھی نظر نہیں آتا۔کیونکہ چاند اپنی ایک پوزیشن میں قائم ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…