اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اپیل نے اپنے آن لان سٹور سے صارفین کا ذاتی مواد اکٹھا کرنے والی 250 ایپلی کیشنز کو بین کردیا۔ آئی فون بنانے والی کمپنی نے ان اطلاعات کے بعد یہ پابندی عائد کی جن میں بتایا گیا تھا کہ سینکڑوں ایپلی کیشنز چینی ایڈورٹائزنگ سافٹ ویئرز استعمال کر رہی ہیں جن کی مدد سے صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ان رپورٹس کے بعد ایپل نے تصدیق کی کہ اس نے ایسی ایپلی کیشنز کی نشاندہی کر لی ہے جو ایس ڈی کے نے بنائی ہیں اور ان کی مدد سے صارفین کے ای میل ایڈریس اور دیگر معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے یہ اقدام سکیورٹی پالیسی کے خلاف ہے۔