اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کفن دفن کا انتظام کرنے والی ایک برطانوی کمپنی نے مستقبل کے لیے ایسے تابوت تیار کیے ہیں جن پر ڈسپلے اسکرین، اسپیکر، جلتی بجھتی لائٹیں اور سوشل میڈیا فیڈ کی سہولت ہوگی۔ پرفیکٹ چوائس فیونرل انگلینڈ کی ویسٹ مڈ لینڈ کاو¿نٹی میں واقع ایک کمپنی نے سوشل میڈیا پر مرنے والوں کی تعزیت کے بعد جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور تابوت بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس کے لیے بھرپور تحقیق کی گئی ہے اور کمپنی تدفین میں ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کو شامل کرنا چاہ رہی ہے۔کمپنی کے منصوبے کے تحت تابوت کے ڈسپلے پر مرنے والے کی تصاویر اور سوشل میڈیا پیغامات ظاہر ہوتے رہیں گے جن میں دعائیں بھی شامل ہیں۔ کمپنی نے نمونے کے طور پر ایک 2تابوت بنائے ہیں جن پر رنگ بدلنے والی روشنیاں بھی لگائی گئی ہیں جب کہ اس میں لگے اسپیکر مرنے والے کا پسندیدہ گانا یا نظم سنائیں گے۔