جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک میں نابینا افراد کو پوسٹ اور تصاویر دکھانے کی ٹیکنالوجی پر کام شروع

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کی انتظامیہ ایسی نئی ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے نابینا افراد بھی تصاویر اور پوسٹ کے بارے میں بہت کچھ جان سکیں گے یعنی کسی تصویر کو بیانیہ انداز میں دیکھ سکیں گے۔اگرچہ نابینا حضرات اسکرین ریڈرز کی مدد سے ظاہر ہونے والے ٹیکسٹ کو سن سکتے ہیں ؛لیکن فیس بک پر ذیادہ تر تصاویر شیئر کی جاتی ہیں اور اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بصارت سے محروم افراد تصویر کو ’دیکھ ‘ سکیں گے۔ فیس بک کی ایسیسبلٹی ٹیم کے سربراہ جیف وائیلینڈ کے مطابق اس وقت فیس بک کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے لیکن اب کوشش کی جارہی ہے کہ نابینا حضرات بھی کسی طرح فیس بک تصاویر سے استفادہ کرسکیں اور اس کے لیے ایپ پر کام جاری ہے۔ فیس بک میں کام کرنے والے نابینا انجینیئر میٹ کنگ کے مطابق بہت سے نابینا افراد یہ جاننے سے قاصر رہتے ہیں کہ تصویرمیں درحقیقت کس شے کو دکھایا گیا ہے۔توقع ہے کہ اس ایپ کے ذریعے تصویر میں موجود اہم چیزوں کے نام لکھے نظر آئیں گے مثلاً عمارت، درخت یا قدرتی منظر وغیرہ۔ کوشش کی جائے گی کہ بصارت سے محروم افراد کسی تصویر میں 50 فیصد تفصیلات سے آگاہ ہوجائیں تاہم فیس بک نے اس کی بہت تفصیلات بیان نہیں کی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…