اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اگر آ پ فیس بک چیٹ یامیسجز استعمال کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ نے کچھ مختلف محسوس کیا ہو یعنی سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ جی ای اور اٹیچمنٹ بٹنز کو ٹیسٹ کر رہی ہے اگرچہ ابھی تمام صارفین تک یہ فیچر نہیں پہنچا مگر گزشتہ چند رو ز کے دوران افراد نے اس فیچر کو دیکھا ہے جو آپ بھی ہو سکتے ہیں اگر آ پ فیس بک پر کسی دوست کی چیٹ ونڈو اپن کریں تو یہ نئے آئیکون آ پ کے سامنے آسکتے ہیں ۔ ان میں سے جی آئی ایف اینڈ اسٹیکرز سرچ کر سکتے ہیں ۔اس حوالے سے جلد مزید تبدیلیاں آنے کا بھی امکان ہے تاہم اب بھی اپنے دوستووں کو متعدد جی آئی ایف تصاویر ارسال کر سکتے ہیں ۔
اسی طرح اٹیچمنٹ بٹن کے ذریعے آ پ فیس بک چیٹ پر کوئی بھی فائل اپنے دوستوں کو ار سال کر سکتے ہیں اس سے فائل شیرنگ یا یوں سمجھیں فیس بک نے ای میل کی سہولت چیٹ ونڈو میں ہی فراہم کردی ہے یعنی فیس بک نے اپنی چیٹ ونڈو کو ہی ای میل سروسز کے مقابلے پرکھڑا کر دیا ہے
فیس بک چیٹ ونڈو میں نئی سہولت
19
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں