جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

جعلی تبصرہ پر ایمازون کیخلاف مقدمہ درج

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکہ کی سائبر شاپنگ کمپنی ایمازون نے اس کی ویب سائٹ پر کتابوں کے جعلی تبصرے پوسٹ کرنے والے ایک ہزار سے زائد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں آن لائن شاپنگ کمپنی ایمازون نے مقدمہ درج کروایا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ غلط، گمراہ کرنے والے اور غیر مصدقہ تبصروں سے ان کی کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ تبصرے بھچنے والوں نے اپنی مصنوعات کی مانگ بڑھانے کے لیے پیسے دے کر پوسٹ کروائے تھے۔اس سے قبل بھی ایمازون نے کئی ویب سائٹس پر اپریل میں جعلی تبصرے شائع کروانے پر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ایمازون کا کہنا ہے کہ اس نے 1,114 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور انھیں ’جان ڈوز‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ کمپنی ابھی ان کے اصل نام نہیں جانتی ہے۔ یہ افراد کمپنی کے مطابق ویب سائٹ ’fever.com کے ذریعے جعلی تبصرے کی سہولت صرف پانچ ڈالرز کے عوض فراہم کرتے ہیں اور فائیو سٹار تبصروں کا وعدہ کرتے ہیں۔
جمعے کو ایمازون کی جانب سے درج کروائی جانے والی شکایت میں ان کا کہنا ہے کہ ’یہ تعداد میں کم ہیں لیکن یہ تبصرے صارفین اور بڑے پیمانے پر ایمازون پر اپنی مصنوعات فروخت کرنے اور بنانے والوں کے بھروسے کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور اس سے ایمازون کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔‘ایمازون کے مطابق انھوں نے اس معاملے کی تحقیق کی جس کے نتیجے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ جعلی تبصرے بھچنے والے پکڑے جانے کے ڈر سے مختلف اور انوکھے آئی پی ایڈریس کا استعمال کرتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کا مقصد ’فیور‘ کو نشانہ بنانہ نہیں ہے۔دوسری جانب فیور کا کہنا ہے کہ وہ ایمازون کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…