اسلام آباد (نیوز ڈیسک )’گوگل ‘ نے وائس سرچ کا فیچرختم کر دیا ہے، زیادہ تر لوگ اس فیچر کا استعمال نہیں کررہے تھے اس وجہ سے گوگل نے اسے براو¿زر سے ختم کردیا ہے تاہم یہ تبدیلیاں موبائل یا گوگل بکس کے لیے نہیں کی گئیں۔ اس فیچر کو ایک ایکسٹینشن کے ذریعے نومبر 2013 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ اس کو انسٹال کرنے کے بعد آپ ‘اوکے گوگل’ کہنے کے بعد اپنے براو¿زز کو اپنے آواز کے ذریعے کمانڈ دے سکتے تھے۔ لانچنگ کے موقع پر گوگل کا کہنا تھا کہ یہ فیچر اس وقت کام آئے گا جب آپ اپنے لیپ ٹاپ پر کچھ براو¿ز کرنا چاہتے ہیں تاہم آپ کے دونوں ہاتھ مصروف ہیں (جیسے کھانا پکاتے ہوئے)۔ تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کے زیادہ تر لوگ اپنے موبائل پر اس فیچر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تاہم کمپیوٹر پر یہ صورت حال نہیں ہے۔ اس فیچر کو کروم 46 کی لانچ پر ختم کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس اپ ڈیپ میں کروم نوٹیفیکیشن سینٹر کا بھی خاتمہ کردیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں