جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے سائبر کرائم سیل کی شدید مخالفت کا فیصلہ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اینٹی سائبر کرائم بل 2015 کی شدید مخالفت کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کو اس قانون کی آڑ میں آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ مخالفت کرنے والوں میں پیپلزپارٹی ، جمعیت علماءاسلام کے علاوہ متعدد مذہبی جماعتیں شامل ہیں ۔ پارلیمانی جماعتوں نے کہا ہے کہ حکومت جب اس بل کو ایوان میں لائے گی تو اس کی شدید مخالفت کریں ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی ایم این اے شازیہ مری نے مخالف نوٹ لکھا تھا ۔ قائمہ کمیٹی کی منظوری کے بعد حکومت اب اس بل کو پارلیمنٹ میں لانے والی ہے ۔ آن لائن کو ایم این اے سیدہ نفسیہ شاہ نے کہا کہ بل میں متعدد خامیاں موجود ہیں ۔ ہماری جماعت سائبر کرائم بل کی مخالف نہیں ہے بلکہ بل کے اندر خامیوں کی نشاندہی کر کے اس کو بہتر اور موثر بنانے کے حق میں ہے ۔ تحریک انصاف کے اسد عمر نے کہا کہ بل کی شدید مخالفت کی جائے گی اس قانون کے تحت حکومت آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانا چاہتی ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ فرید پراچہ نے کہا کہ یہ بل قومی امنگوں کے خلاف ہے ہم اس بل میں مزید ترامیم لانے پر زور دیں گے ۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…