جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

چاند پرانسانی بستیاں آباد کرنے کا منصوبہ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چاند کے خفیہ مقامات کا جائزہ لینے، پانی کی موجودگی اور زندگی کے دیگر اجزا کے بارے میں تحقیق کے لیے روس اور یورپ ایک مشن چاند کی طرف روانہ کر رہے ہیں تاکہ وہاں انسانی بستی بسائی جا سکے۔روس اور یورپ کے سائنس دانوں پر مشتمل اس مشن کو ایک بار پھر چاند پر انسان کی پہنچ کی جانب سنجیدہ کوشش قرار دی جارہی ہے جس کی بدولت چاند پر ممکنہ طور پر انسانوں کے شہر بسانے کے منصوبے پر کام کا آغاز ہوسکے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا اس مشن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مشن کو لونا 27 کا نام دیا گیا ہے جو آئندہ 5 سال میں چاند کی جانب روانہ ہوجائے گا جب کہ روسی فیڈرل اسپیس ایجنسی روس کوسموس کی چاند کی جانب بھیجے جانے والے کئی مشن میں سے ایک ہے۔
اس مشن کے اہم ترین روسی سائنس دان میٹروفینوف کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی چاند پر انسان کے قیام کی صدی ہوگی اور انسانی تہذیب و ثقافت زمین سے نکل کر چاند کی سطح پر اپنے رنگ بکھیرے گی اور وہاں شہر آباد کریں گے جب کہ روس اس مشن کا اہم حصہ ہوگا اسی لیے دوسرے ممالک سے مل کر اس مشن پر کام کر رہے ہیں۔ مشن کے سربراہ اور یورپین اسپیس ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے ہیڈ برینگرے ہاو¿ڈے کا کہنا ہے کہ چاند پر انسان کو بھیجنے کا مشن عالمی مشن ہوگا جو چاند پر انسانی بیس تیار کرے گا۔
چاند پر جانے کا مشن لونا 27 ابتدائی طورپر روبوٹک ہوگا جو چاند کے جنوبی پول پر اترے گا، چاند کا جنوبی پولرریجن وہ علاقہ ہے جو ہمیشہ اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے جہاں چاروں طرف برف جمی رہتی جب کہ اس پر موجود دیگر اجزا بھی موجود ہیں۔ ایک اور سائنس دان جیمز کا کہنا ہے کہ یہاں کا ماحول انتہائی مختلف ہے اورسخت سردی ہے جہاں برف جما پانی دیگر کیمیکل اجزا موجود ہیں جن کا تجزیہ کر کے دیکھا جائے گا کہ ان اجزا کو مستقبل میں چاند مشن کے دوران کس طرح فیول کے طور پر یا پھر لائف اسپورٹ سسٹم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…