نیویارک (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی کمپنی نائیک نے ’تھری ڈی شوز‘ بنانے کے حوالے سے اہم ٹیکنالوجی کے حقوق حاصل کرلئے۔ اس بات کا اعلان نائیک کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔ اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے صارف گھر بیٹھے جوتے پسند کرے گا، رنگ، سٹائل اور درست سائز بتائے گا جس کے بعد اسے ایک فائل بھیجی جائے گی جس کی مدد سے وہ اپنے گھر یا سٹور میں فورا ہی نئے جوتے بنا لے گا۔ نائیک نے ’آٹومیٹڈ سٹروبل پرنٹنگ‘ کے نام سے ٹیکنالوجی کے حقوق حاصل کئے ہیں۔ یہ مشین فراہم کردہ معلومات سے کمپیوٹر میں جوتے کا ڈیزائن بنائے گی اور اس کی پرنٹنگ کے لئے سٹروبل کو ہدایات فراہم کرے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں