پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

روسی ہیکرز نے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو تباہ کرنے والی ”یو ایس بی“ تیار کرلی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) روسی ہیکرز نے ایسی یوایس بی تیار کی ہے جو کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سمیت ہر اس چیز کو سیکنڈوں میں راکھ کرسکتی ہے جس میں اسے نصب کیا جاسکتا ہے۔”ڈارک پرپل“ کے خفیہ نام سے کام کرنے والے ایک روسی سیکیورٹی محقق نے یہ یو ایس بی تیار کی جس سے ایک ویڈیو میں اپنا لیپ ٹاپ تباہ کرنے کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔ ہیکرز کے مطابق یوایس بی سے اس کے لیپ ٹاپ کا سرکٹ ضرور جلا ہے لیکن ہارڈ ڈرائیو ٹھیک ہے اور اس سے وہ اپنا ڈیٹا نکال سکتا ہے۔ ڈارک پرپل کے کے مطابق کپمیوٹر ہو یا لیپ ٹاپ، یوایس بی پورٹ خطرناک جگہ ہے جب کہ اس کے علاوہ یہ یوایس بی راو¿ٹر، اسمارٹ فون، ٹی وی اور دیگر آلات کو بھی سیکنڈوں میں تباہ کرسکتی ہے اور ذرا سی تبدیلی کے بعد اس سے ہارڈ ڈرائیو کو بھی تباہ کرنا ممکن ہے۔ڈارک پرپل کےمطابق یو ایس بی ایک لمحے کے لیے 220 وولٹ خارج کرکے الیکٹرانک آلات کو ناکارہ بناسکتی ہے اور اس قاتل یو ایس بی کو ایسے صحافی اور دیگر افراد استعمال کرسکتے ہیں جو نہیں چاہتے کہ کوئی ان کا ڈیٹا دیکھے اور مشکل وقت میں وہ اس یوایس بی سے اپنے کمپیوٹر پر خودکش حملہ کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…