جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

سام سنگ نے جدید ترین ٹائزن بیسڈ اسمارٹ فون سام سنگ زیڈ تھری متعارف کرانے کا اعلان کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سام سنگ الیکٹرانکس نے جدید ترین کرانے کا اعلان کردیا ہے جوقریبی انعامات اورفوائد تک آسان رسائی کیلئے منفرد، مقامی فیچرز بشمول ”مائی گیلکسی“ کے ذریعے اعلی کارکردگی اورآسان کسٹومائزیشن فراہم کرتا ہے۔سامسنگ Z3 اعلی معیارکے 5 انچ ایچ ڈی سکرین کے فیچرسے لیس ہے جوسام سنگ کے جدید سپر ایمولڈ ٹیکنالوجی سے بنا ہے اوریہ واضح تصویراور نمایان کنٹراسٹ ریشیو فراہم کرتا ہے۔اس آلہ میں 8 میگا پکسل برائٹ لینز F2.2 ریئرفیسنگ کیمرہ اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ نصب کیا ہے ۔سام سنگ Z3 ایک دیرپا 2,600mAh بیٹری کوسپور ٹ کرتا ہے اوراس میں ”الٹراپاورسیونگ موڈ“ شامل کیا گیا ہے جو صارف کو 33 گھنٹے کےلئے کام کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ڈیوائس میں ”الٹراڈیٹا سیونگ موڈ“ کی خصوصیت بھی رکھی گئی ہے جو 40 فیصد تک کم موبائل ڈیٹا کے استعمال کےلئے ڈیٹا کمپریشن اور انتظامی صلاحیتںڈیلیور کرتا ہے۔سام سنگ Z3 پہلے سے لوڈشدہ ”مائی گیلکسی “ ایپ بھی شامل ہے جو صارفین کومختلف قسم کی منفرد خدمات، مقامی سودے، تفریحی مواد، ریچارج، سفر، فلم، فیشن وغیرہ اور بعداز خریداری میں معاونت کی پیشکش کرتا ہے۔اس کے علاوہ سام سنگ Z3 کی خصوصیات میں ”مکس ریڈیو“ایپ بھی شامل ہے۔سام سنگ Z3 کی بھارت میں قیمت 8490 مقامی کرنسی مقررکی گئی ہے اوریہ سنہری ، سیاہ اور سلور رنگوں میں رواں ماہ بھارتی مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔سام سنگ الیکٹرانکس میں آئی ٹی اور موبائل بزنس کے سی ای او اورسربراہ JK Shin کا کہنا ہے کہ Tizen پلیٹ فارم کے ایک سرخیل کے طور پر ہم نے تسلسل سے سام سنگ Z1 اور سام سنگ گیئر S2 سمیت Tizen بیسڈ موبائل آلات متعارف کرائی ہےں جو Tizen ماحولیاتی نظام تیار کرنے کےلئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…