اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جنرل بک آف اگنورنس کے مطابق گیسولین کا نام امریکی کی ریاست پنسلوینیا کے میکونن پبلیشراورکافی کے تاجر” جان کیسل“ کے نام پرکیزلین رکھا گیا تھا۔ جان کیسل نے 1890 میںگھر میں جلنے والے لیپ کے لیے خام تیل سے کیزلین بنائی۔ 1865 میں جان نے سیموئل نام کے دوکاندار کو کیزلین بیچنے کا کام دیا۔ سیموئل نے کیزلین کا نام بدل کر گیسولین کر دیا اور یہ ڈھونگ کیا کے یہ دریافت اسکی ہے۔سیموئل کے اس دعوے پر کیسل نے عدالت میں مقدمہ کروا دیا۔کوئی واضح ثبوت پیش نہ کرنے کی وجہ سے جان کیسل مقدمہ جیت گئے مگرکیزلین کا نام گیسولین ہی رکھا گیا۔ آخری بار گیسولین کے لیے کیزلین 1920میں استعمال ہوا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں