جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایشیا کی انسانی تاریخ افریقہ سے بھی قدیم

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چین میں حال ہی میں دریافت ہونے والے آثارِ قدیمہ نے تاریخی ترتیب کے اس نظریے کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس کے تحت پوری دنیا میں پھیلے ہوئے نوعِ انسانی نے افریقہ سے آغاز کیا تھا۔جنوبی چین کے علاقے ڈاو¿ اوکسن میں سائنسدانوں نے جدید انسانوں کے کم از کم 80 ہزار سال پرانے دانت دریافت کیے ہیں۔
یہ قدیم آثار وسیع پیمانے پر تسلیم کی جانے والی ’افریقہ‘ سے باہر ہجرت سے بھی 20 ہزار سال پرانے ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس کامیاب ہجرت کے باعث ہی دنیا بھر میں نوع انسانی کی آبادی وجود میں آئی تھی۔
حالیہ دریافت کی تفصیلات سائینسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہیں۔جینیات اور آثار قدیمہ کی شہادتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری نوع کا دنیا میں پھیلاو¿ افریقہ سے 60 ہزار سال قبل ہوا تھا۔
قرنِ افریقہ میں رہنے والے انسانوں نے پانی کی نچلی سطح کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آبنائے باب المندب کے ذریعے بحیرہ احمر پار کیا تھا۔خیال کیا جاتا ہے کہ آج کے دور میں بسنے والے تمام غیر افریقی انسان ان ہی تارکین وطن کی نسل ہیں۔ڈاو¿ اوکسن کے علاقے فاِین کے غار میں کھدائی کے دوران 47 انسانی دانت دریافت ہوئے ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن کی ڈاکٹرماریہ مختنون ٹورس نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ’ہمیں (ان کی ساخت سے) یہ واضح تھا کہ یہ دانت جدید انسانوں کے تھے۔ لیکن ان دانتوں کی تاریخ ہمارے لیے حیران کن تھی۔‘ان کا کہنا تھا کہ یہ قدیم آثار کلسائیٹ مادے کی سطح کے نیچے محفوظ تھے جو کہ سخت چٹان کی مانند ہوتی ہیں اور انھوں نے ان دانتوں کو بالکل محفوظ رکھا تھا۔انھوں نے کہا کہ چونکہ دانت کلسائیٹ کی سطح کے نیچے تھے اس کا مطلب ہے کہ وہ اس سطح سے بھی قدیم ہیں۔ کلسائیٹ کی سطح کے اوپر یورینیم کے سلسلے کے معدنی ذخائر کے نوک دار ٹیلے ہیں جو تقریباً 80 ہزار سال پرانے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ ان 80 ہزار سال پرانے نوک دار ٹیلوں کی سطح کے نیچے پائے جانے والی ہر چیز ان سے بھی قدیم ہے۔ محققین کے مطابق وہ دانت سوا لاکھ سال پرانے ہو سکتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…