اسلام آباد(نیوز ڈیسک )معروف وڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ بنانے والوں نے ایک غیرمعمولی قدم اٹھایا ہے جس کے تحت کھیلنے والوں کو اس بات کی اجازت ہو گی کہ وہ کھیل کے پہلے حصے چھوڑ کر براہِ راست آخری حصے تک رسائی حاصل کر لیں۔فرم کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ ’کھیلنے والوں کے پاس اس بات کی آزادی ہو کہ وہ جس طرح چاہیں گیم کے مواد کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر لیں۔‘ویڈیو گیمز کیسے آپ کے دماغ کو تبدیل کرتی ہیںیوروگیمر نامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سیریز کے نگران جیسن بلنڈیل کا کہنا تھا کہ گیم کے ہر لیول کو ان لاک (کھولنے) کرنے کا طریقہ ’فرسودہ‘ تھا۔
انھوں نے اس نئے نظام کو نیٹ فلکس کمپنی سے مشابہ قرار دیا۔چھ نومبر جب سے کال آف ڈیوٹی بلیک آپس 3 ریلیز ہوئی تب سے جو صارفین اسے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں اب وہ فوری طور پرگیم کے آخر تک جا سکتے ہیں۔
کال آف ڈیوٹی‘ کے آخری مشن تک براہِ راست رسائی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں