جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سام سنگ مو با ئلز کی بیٹر ی میں ایک دن تک اضافے کا آسان طریقہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) اگرچہ ایپل کے آئی فون میں بیٹری کی بچت کے لئے ’لو پاور موڈ‘ نے خاصی پذیرائی حاصل کی ہے لیکن سام سنگ کے نئے متعارف کروائے جانے والے فون میں بیٹری کا دورانیہ طویل کرنے کی صلاحیت نے ایپل کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اخبار ’دی میٹرو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے نئے S6 ،اور حتیٰ کے اس سے پہلے S5 میں بھی، ایک ’الٹرپاور سیونگ موڈ‘ کی آپشن موجود ہے جو کہ فون کی کارکردگی کو کنٹرول کرتے ہوئے بیٹری کا ٹائم پورے 24گھنٹے تک بڑھاسکتی ہے۔ یہ آپشن بیٹری محض دس فیصد رہ جانے پر ایکشن میں آتے ہوئے مزید 24 گھنٹے تک فون کو آن رکھ سکتی ہے۔’الٹراپاور سیونگ‘ آن ہونے کی صورت میں فون کی سکرین بلیک اینڈ وائٹ ہوجاتی ہے اور کچھ مخصوص منتخب کردہ ایپس، جنہیں دی گئی چھ ایپس میں سے منتخب کیا جاتا ہے، کے علاوہ باقی ایپس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ جو ایپس استعمال ہوسکتی ہیں ان میں فون، میسجنگ اور ای میل بھی شامل ہیں۔ اس آپشن کو آن کرنے کے لئے آپ فون کی سیٹنگز میں جائیں اور اس کے بعد بیٹری کی آپشن میں جائیں اور ’الٹراپاور سیونگ موڈ‘ کو آن کرلیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…