جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

جدید ٹیکنالوجی کااستعمال وی وی آئی پیز کےلئے خطرہ بن گیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں بغیر سوچے سمجھے جدید ٹیکنالوجی کے نام پر جدید سسٹم وی وی آئی پیز سمیت حساس اداروں اور ملکی دفاع کے لئے کام کرنے والے افراد کے لئے خطرناک ہو تے جارہے ہیں نیشنل ٹیلی کام انفارمیشن سکیورٹی بورڈ نے اینڈرائیڈ ٹیلی فون کے استعمال کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔ اینڈرائیڈ ٹیلی فون میں حساس ڈیٹا چوری اور کسی فرد کی نقل حرکت کو صرف ایک ایم ایم ایس یا ایس ایم ایس بھیج کر کے فون کو ہیک کر کے چیک کیا جاسکتا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت کے صحافی معین اظہرکی رپورٹ کے مطابقہیکر ٹیلی فون پر تصاویر، ڈیٹا چوری کر سکتا ہے جبکہ فون پر ہونے والی بات چیت کو بھی سن سکتا ہے جس پر ملک کے تمام وی وی آئی پیز، حساس اداروں اور دفاع کے اداروں میں کام کرنے والے افراد کو اپنا ڈیٹا اینڈرائیڈ ٹیلی فون میں رکھنے سے روک دیا گیا ہے اس کے استعمال کے لئے احتیاطی تدابیر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل مسعود الحق قریشی جو نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ کے عہدے دار ہیں، کی طرف سے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں بعض تکنیکی نقائص یا ٹیکنالوجی کا پتہ چلا ہے جو اینڈرائیڈ ٹیلی فون کے استعمال کے دوران ہو سکتے ہیں۔ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایک مرتبہ ہیکر کی طر ف سے بھجوایا ایم ایم ایس یا ایس ایم ایس کھولنے پرآپ کا فون اس ہیکر کا ریمورٹ کنٹرول بن جائے گا۔ وہ آپ کی تصاویر چوری کر سکتا ہے آپ کی فائل کو موبائل سے ختم کرسکتا ہے۔ فون کے ڈیلیٹ کئے ہو ئے ڈیٹا پر بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے وہ موبائل کے کیمرہ اور گفتگو سننے کے لئے مائیکرو فون تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ وہ فون استعمال کرنے والے کی جی پی ایس کے ذریعے نقل حرکت کو چیک کرسکتا ہے۔ اس کے لئے کچھ موبائل ایپلی کیشن دی گئی ہیں جس کے تحت موبائل فو ن محفوظ رکھنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ انجن سے موبائل کو اپ ڈیٹ نہ کیا جائے۔ جبکہ مختلف کمپنیوں کے موبائل فون کو اپ ڈیٹ کرنے میں سست رفتاری کی جاتی ہے ان کمپنیوں کا ذکر ہے۔ اس بارے میں اینڈرائیڈ ٹیلی فون استعمال کرنے والے سرکاری افراد کو کہا گیا ہے فون بنانے والے کمپنی کی طرف سے جو اپ ڈیٹ آتے ہیں صر ف فون کو اس سے اپ ڈیٹ کیا جائے۔ اگر فون ہینگ ہو تو اسے چیک کروایا جائے۔ صرف جاننے والے افراد کے ایم ایم ایس کو کنفرم کر کے کھولا جائے۔ نامعلوم افراد سے آنے والے ایس ایم ایس کو بلاک کر دیا جائے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…