جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

سورج کی روشنی میں موبائل اور ٹیبلیٹس کے استعمال سے جلد کا کینسر ہوسکتا ہے، تحقیق

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) خبردار! ہوشیار! سورج کی روشنی میں موبائل فون اور ٹیبلیٹس کے استعمال سے جلد کا کینسر ہوسکتا ہے، یہ بات ایک تازہ تحقیق کے بعد کہی گئی ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف نیومیکسکو کی خاتون سائنسداں میر لوگ اور ان کے ساتھیوں نے سروے کیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ سورج سے نکلنے والی الٹراوائلٹ شعاعیں انسانوں میں جلد کے کینسر کی وجہ بنتی ہیں۔جبکہ ان آلات کے اسکرین سے ہی مضر شعاعیں منعکس ہوکر انسانوں پر پڑ کر بالواسطہ طور پر انہیں کینسر کا شکار کرسکتے ہیں۔ اس چھوٹے لیکن اہم مطالعے میں لوگوں کو کھلی فضا میں لے جایا گیا اور ان کے سر پر الٹراوئلٹ روشنی کی شدت ناپنے کا آلہ لگایا اور انہیں موبائل فون اور دیگر آلات استعمال کرنے کو کہا گیا۔صبح سے دوپہر تک مختلف لوگوں کو ایک رسالہ، ایک آئی فون ، ایک کنڈل ای ریڈر اور دو میک بک لیپ ٹاپ استعمال کرنے کو دیئے گئے۔پہلے انہوں نے تمام آلات اپنے سر پر لگے آلات سے 16 انچ کی دوری پر رہتے ہوئے استعمال کیے اور پھر 12 انچ کے فاصلے سے استعمال کیے جن میں کھلے ہوئے رسالے نے 46 فیصد، آئی پیڈ نے 85 فیصد اور 11 انچ کی میک بک نے 75 فیصد الٹراوائلٹ شعاعیں منعکس کرکے چہرے اور گردن پر منعکس کیں۔جلد کے ماہرین کے مطابق آئی پیڈ اور میک بک سے پلٹ کر آنے والی دھوپ اگر بہت طویل عرصے تک چہرے پر پڑے تو اس سے جلد کے کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ماہرین نے اس کے بعد خبردار کیا ہے کہ موبائل اور ٹیبلٹ وغیرہ کا بہت دھوپ میں استعمال نہ کیا جائے اور اس مطالعے سے جلد کی کینسر کے خطرے کی تصدیق ہوتی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…