جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک نے اپنی سب سے بڑی خامی دور کر دی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فیس بک کا فیچر On This Day پرانی یادیں تازہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس فیچر کے تحت فیس بک اپنے صارفین کو ا±ن کی پچھلے سالوں میں فیس بک پر کی گئی سرگرمیوں سے آگاہ کرتا ہے۔ جہاں یہ فیچر صارفین کو یادوں کی دنیا میں لے جاتا ہے وہیں کچھ غم بھی دیتا ہے۔ فیس بک یادوں کے اس سفر میں ایسی یادوں سے بھی روشناش کرا دیتا ہے۔ہم بہت سے لوگوں کو اپنی فرینڈ لسٹ سے ہٹا سکتے، مگرانہیں فیس بک کی یاداشت سے محو نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم اب فیس بک نے ایسا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین فیس بک کو اپنی ناپسندیدہ یادوں کے بارے میں بتاسکتے ہیں،فیس بک آپ کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ا±ن یادوں کو آپ کے سامنے نہیں لائے گا۔ فیس بک نے On Thiis Dayکے حوالے سے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے ہم مخصوص لوگوں یا تاریخوں کو فلٹر کر سکتے ہیں۔ فیس بک ان لوگوں سے یا تاریخوں سے منسلک فیس بک کی یادیں کبھی بھی آپ کے سامنے نہیں لائے گا۔
یہ فلٹر فیس بک پر اکثر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ آپ بھی یہاں کلک کر کےPreferences پر کلک کریں اور یاد ماضی کے حوالے سے جو فلٹر لگانا چاہیں لگا لیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…