جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

امریکا نے دن کی روشنی میں غائب ہونےوالے ڈرون پر کام شروع کردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے ایک خفیہ ڈرون پر کام شروع کردیا جو رات کو اپنا مشن انجام دے گا اور دن کی روشنی میں سورج کی حدت سے گھل کر غائب ہوجائے گا۔امریکی ڈیفینس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈارپا) نے ایک ایسے ڈرون پر کام شروع کردیا ہے جو رات کی تاریکی میں خاموشی سے ضروری سامان مثلاً فوجیوں کےلیے طبی امداد گرانے کے 4 گھنٹے بعد خود ختم ہوجائے گا یا صبح کی روشنی میں 30 منٹ کے بعد غائب ہوجائے گا۔ انہیں ویمپائر ڈرون کا نام دیا جارہا ہے کیونکہ قصے کہانیوں کے مطابق ویمپائر بھی رات کو ہی نکلتے تھے۔ان باو¿نڈ، کنٹرولڈ، ایئر ریلیزایبل، ان ریکور ایبل (اکارس) نامی اس ڈرون کے ڈیزائن اور تیاری کے لیے ڈارپا نے مقابلے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت وہ غائب ہونے والے ہوائی جہاز بنانا چاہتے ہیں لیکن ان کا کام صرف 3 پونڈ تک ضروری سامان گرانا ہوگا لیکن یہ ضروری ہے کہ سامان کو مقررہ ہدف کے 10 میٹر کے دائرے میں گرایا جائے۔ ڈارپا کی کڑی شرط ہے کہ یہ ڈرون کو مشن مکمل ہونے کے بعد جلد از جلد دھویں کی طرح غائب ہوجائے اور اس کی لمبائی 10 فٹ سے زیادہ نہ ہو۔ڈارپا کے مطابق اس ڈرون کے 2 مقصد ہیں جن میں اول یہ کہ دشوار گزار علاقوں میں فوجیوں تک ضروری سامان پہنچایا جائے اور دوم کہ دشمن جہاز کا سراغ نہ پاسکے۔ اس کے لیے ڈارپا بعض ایسے پالیمر پر کام کررہا ہے جو ٹھوس سے فوراً گیس بن جائیں گے اور اس کے ذرات بھی بہت باریک ہوں گے۔ اس طرح اس کی تیاری میں زیادہ توہ نت نئے مادوں (مٹیریلز) پر دی جارہی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…