واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکہ کے دارلحکومت واشنگٹن کے ایک بک انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ آن ایجنگ نے 10 سال کی ریسرچ کے بعد 238 ایسے جینز کو شناخت کیا ہے جنہیں ختم کرنے سے ییسٹ سیلز کی عمر میں اضافہ ہو گیا۔ مطالعے کے دوران سائنسدانوں نے ییسٹ کے 4698 الگ الگ ٹکڑوں پر تحقیق کی اور ہر مرتبہ ایک جین کو کم کر دیا جاتا۔ تحقیق کے دوران ایل او ایس ون نامی ایک جین کو کم کرنے سے متاثرکن نتائج برآمد ہوئے۔ اس تجربے کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ کچھ مخصوص قسم کے جینز کو ختم کر دیا جائے تو انسانوں کی زندگی میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے اورانسان پہلے سے بھی بہترطورپرنمایاں خصوصیات کے ساتھ زندگی گزارسکتاہے اس تحقیق کے سامنے آنے کے بعد بہت سے مریضوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے ۔