اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

واٹس ایپ کی آٹھ دلچسپ ٹرکس

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں واٹس ایپ کے نصف ارب کے قریب صارفین ہیں۔ یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے ایپ میں سے ایک ہے تاہم کم ہی صارفین اس میں موجود دلچسپ ٹرکس سے واقف ہوتے ہیں جس سے اس ایپ کے استعمال کرنے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے
15 ایم بی سے بڑی فائل بھیجیں
فائل شیئرنگ کے حوالے سے واٹس ایپ کی صلاحتیں محدود ہیں۔ رار، زپ، پی ڈی ایف، ایگزی، اے پی کے اور ورڈ فائل کے علاوہ کوئی فائل شیئر نہیں کی جاسکتی جبکہ یہ فائلز بھی 15 ایم بی تک ہی ہونی چاہیئیں۔ یہاں پر کلاو¿ڈسینڈ (CloudSend) نامی ایپ کام آتی ہے۔ اس ایپ پر فائل اپ لوڈ کریں اور دیے گئے لنک کو مطلوبہ صارف کو دے دیں۔ جب وہ اس پر کلک کریں گے تو باآسانی فائل ڈاو¿ن لوڈ کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ پر موبائل نمبر تبدیل کریں
اکثر واٹس ایپ پر دیگر صارفین آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ متعدد موبائل فونز رکھتے ہیں تو نمبر تبدیل کرنے کے لیے اسے ان انسٹال کرکے ری انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ تاہم ایسا کرنے کا ایک آسان طریقہ بھی موجود ہے۔ سیٹنگز میں اکاو¿نٹس پر کلک کریں وہاں پر واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کریں۔ یہاں دو فیلڈز موجود ہوں گی۔ پہلی فیلڈ میں اپنا نیا نمبر جبکہ دوسری میں پرانا نمبر درج کریں اور ڈن پر کلک کریں۔ اس نئے نمبر کی چھان بین کے بعد واٹس ایپ آپ کی گفتگو اس نئے نمبر پر منتقل کردے گا۔
خود بہ خود ڈاو¿ن لوڈنگ کا آپشن بند کریں
ڈیفالٹ سیٹنگز میں واٹس ایپ میں تصاویر، ویڈیو یا آڈیو فائل خود بہ خود ڈاو¿ن لوڈ ہوجاتی ہے۔ اگر آپ تھری جی یا فور جی کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو یہ تجویز خصوصی طور پر آپ ہی کے لیے ہے۔ پہلے آٹو ڈاو¿ن لوڈ کو صرف واٹس ایپ پلس کے صارفین روک سکتے تھے تاہم اب واٹس ایپ کے صارفین کے لیے بھی یہ سہولت مہیا کردی گئی ہے۔ آپ آٹو ڈاو¿ن لوڈ کو سیٹنگز میں جاکر چیٹ اینڈ کالز میں بند کرسکتے ہیں۔
جعلی واٹس ایپ گفتگو بنائیں
ایسا آپ ایک ایپ کے ذریعے کرسکتے ہیں جس کا نام واٹ سیڈ واٹس ایپ پرینک 1.2 (Whatsaid – Whatsapp Prank 1.2) ہے۔ اس ایپ کو یہاں سے ڈاو¿ن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ صارفین اس ایپ کے ذریعے مختلف ڈسپلے تصاویر کے ساتھ جعلی گفتگو کرسکتے ہیں۔ عام طور پر یہ ایپ نامور شخصیات استعمال کرتے ہیں تاہم اسے دوستوں سے مذاق کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
لاسٹ سین (Last Seen) فیچر کو بند کریں
یہ فیچر ویسے تو کام کا ہے کیوں کہ اس سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا دوست کس وقت آن لائن تھا تاہم اس سے صارف کی پرائیوسی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اس فیچر کو بند کرنے کے لیے اکاو¿نٹ میں جاکر لاسٹ سین بٹن پر کلک کریں اور ضروری تبدیلیاں عمل میں لائیں۔
واٹس ایپ لاک کریں
جی ہاں! واٹس ایپ پر بھی لاکنگ ممکن ہے۔ انڈرائیڈ صارفین ‘میسنجر اینڈ چیٹ لاک’ یہاں سے ڈاو¿ن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ آئی فون صارفین ‘پاسورڈ فار واٹس ایپ” یہاں سے ڈاو¿ن لوڈ کریں۔
نوٹیفیکیشنز کی آواز بند کریں
اگر آپ گروپ چیٹ کا حصہ ہیں تو آپ یقیناً بار بار موبائل بجنے کی تکلیف سے واقف ہوں گے۔ نوٹیفیکیشنز کو میوٹ کرنے کے لیے سیٹنگز میں جاکار نوٹیفیکیشنز میں جائیں اور گروپ چیٹ کی آواز بند کردیں۔
واٹس ایپ کو کمپیوٹر پر استعمال کریں
ایسا کرنے کے لیے آپ کا موبائل روٹ ہونا ضروری ہے۔ صارفین اپنے روٹ ہوئے موبائل پر واٹس ایئر نامی ایپ ڈاو¿ن لوڈ کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا فون اسی وائی فائی نیٹ ورک پر کنکٹ ہو جس پر آپ کا کمپیوٹر ہے۔ ایپ میں جاکر اسٹارٹ بٹن پر کلک کریں جس کے بعد یہ ایپ ایک پاسورڈ اور براوزر کے لیے لنک دے گی۔ اس کام کے لیے کروم جیسے کسی جدید براو¿زر کا استعمال کریں۔ آپ جب یہ لنک براو¿زر میں ڈالیں گے تو یہ آپ سے پاسورڈ مانگے گا۔ یہاں ایپ کی جانب سے دیا گیا پاسورڈ اس میں ڈال دیں۔ بعدازاں آپ کا کمپیوٹر واٹس ایپ سے منسلک ہوجائے گا۔ یہ کنکشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آپ نے واٹس ایپ کا ٹیب کھول کر رکھا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…