منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی سب بڑی اونچی گاڑی مگر چلتی نہیں

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کے کار ڈیزائنر سدھاکر یادو نے دنیا کی سب سے بڑی کار بنا کر ایک بار پھر سے ایک نیا گنیز بک ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔یہ گاڑی جو چلتی نہیں ہے سنہ 1922 کی فورڈ ٹوریر کار کے طرز پر تیار کی گئی ہے جو 22 فٹ اونچی اور پچاس فٹ لمبی، یعنی لندن کی ڈبل ڈیکر بس سے تقریباً دو گنا اونچی ہے۔سدھاکر یادو اس سے قبل تین پہیوں پر مشتمل سب سے اونچی سائیکل بنانے کا گنیز بک ریکارڈ پہلے ہی قائم کر چکے ہیں۔انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’ہمارا نشانہ دنیا کی سب سے بڑی کار کے لیےگنیز ریکارڈ کا ہے۔ یہ ایک نیا ریکارڈ ہے اور امید ہے کہ ہم اسے حاصل کر لیں گے۔‘ان کا کہنا تھا کہ یہ کار فارمولا ون والی کار کی طرح کی آواز نکال سکتی ہے اور میوزیم کی دیگر کاروں کی طرح اس کار کو بھی سکریپ سے تیار کیا گیا ہے۔سدھاکر کا تعلق بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد سے ہے جہاں ان کے پاس کاروں کا ایک میوزیم ہے اور اس میوزیم میں عجیب و غریب ماڈلز کی کئی گاڑیاں رکھی ہوئی ہیں۔
یہ کاریں مختلف شکلوں اور سائزوں کی ہیں جس میں ٹوائلیٹ کموڈ، بینگن، بلیارڈز کی میز اور لپسٹک وغیرہ کی شکلیں شامل ہیں۔سدھاکر نے اس سے پہلے جو تین پہیوں والی سائیکل بنائی تھی وہ اس کار سے بھی اونچی یعنی تقریباً 41.5 فٹ اونچی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…