اسلام آباد (نیوز ڈیسک )گاڑیاں بنانے والی دنیا کی مشہور کمپنی ٹو یوٹا نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑی متعارف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر یوشیڈا نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹو یوٹاکمپنی آج سے 5 سال بعد ڈرائیور کی مدد کے بغیر چلنے والی گاڑی متعارف کرا دیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کمپنی نے کام شروع کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کنسیپٹ کار کا تجربہ کرنے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی ایسی کار بنانے جا رہی ہے جو انسانی مدد کے بغیر چلے گی اور اس حوالے سے ٹیکنالوجی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کار میں ایسی تما خوبیاں ہوں گی جو عام کار میں ڈرائیور حضرات کے استعمال میں ہوتی ہیں۔ کار خود ہی لائن چینج کرے گی سیگنل بھی آن کرے گی اور ٹریفک کے حساب سے سپیڈ آہستہ اور تیز کرنے کی بھی حامل ہو گی۔ کار میں خاص سینسرز لگے ہوں گے جو کار کو خود چلنے میں مدد فراہم کریں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ کار میں گئیر پر ایک بٹن لگا ہو گا اسے آن کر چھوڑ دیا جائے گا اور اس کے بعد کار خود بخود چلنے کے قابل ہو جائے گی، زیادہ ٹریفک ہونے کی ضرورت میں اور کار کو راستہ نہ دینے کی صورت میں کار وائس میسج کے ذریعے اطلاع کر دے گی اور پھر اسے مینوئل بھی چلایا جا سکے گا۔اس ٹیکنالوجی کو 2020 تک متعارف کرا دیا جائے گا اور اس حوالے سے کنسیپٹ کار تیار کر کے اس کا تجربہ بھی کر لیا گیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔ کمپنی اس ٹیکنالوجی کو مزید موثر بنانے اور اس میں ضروری تبدیلیاں کرنے پر کام کر رہی ہے اور 2020 میں اس کار کو باقاعدہ لانچ بھی کر دیا جائے گا۔