منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ماس دریافت کرنیوالے سائنسدانوں نے نوبل انعام جیت لیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نیوٹرینوز ذرات کی کمیت ( ماس) کی دریافت سمیت اس کی بنیادی دریافتوں پر اس مرتبہ کا نوبل انعام کینیڈا کے آرتھر بی مکڈونلڈ اور جاپان کے تاکاکی کاجیتا کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ انعام کی 10 لاکھ ڈالر کی رقم دونوں اسکالروں میں مساوی تقسیم کی جائے گی۔
سویڈن میں نوبل انعام یافتہ کمیٹی نے اپنے اعلان میں کہا کہ دونوں ماہرین کو نیوٹرینوز کی تھرتھراہٹ کی دریافت پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے جس سے ان اہم ذرات کی کمیت جاننے میں مدد ملے گی۔ کاجیتا نے 1998 میں ثابت کیا تھا کہ خلا میں نیوٹرینوز 3 اقسام میں یعنی میوان، الکیٹران اور ٹاو¿ اپنی اپنی حالت کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں اور انہوں نے جاپان میں ایک زیرِ زمین ڈٹیکٹر میں اس کے تجربات کیے تھے جس کے بعد 2001 میں اونٹاریو کینیڈا میں مکڈونلڈ اور ان کی ٹیم نے زیرِ زمین تجربہ گاہ میں بعض اہم تجربات کیے تھے۔
ان کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ سفر کے دوران نیوٹرینوز تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کمیت رکھتے ہیں۔ نوبل کمیٹی کے مطابق اس تحقیق سے کائنات، ذرات اور خود زمین پر ان ذرات کی تفصیل سمجھنے میں مدد ملے گی اور فزکس کے نئے باب کھلیں گے کیونکہ گزشتہ 50 برس سے ہم نیوٹرینوز کو بے کمیت تصور کرتے رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…