جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

انٹرنیٹ کے بغیر گوگل میپ کے استعمال کا طریقہ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈ یسک ) آجکل کے جدید دور میں انٹرنیٹ کی سہولت کے بغیر زندگی کے بیشتر کام ناممکن ہی ہو گئے ہیں۔ بعض اوقات سگنل کا مسئلہ تو کبھی انٹرنیٹ کی کوریج نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ جا تا ہے۔علاوہ ازیں سب سے ذیادہ دشواری تو اس وقت پیش آتی ہے جب انجان راستوں پر جاتے ہوئے گوگل میپ انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے باعث کام کرنا بند کر دیتا۔لیکن اب پریشان ہونا چھوڑ دیں کیونکہ انفار میشن ٹیکنالوجی کے ماہراس مشکل کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔آج ہم آپ کے ساتھ شیئر کریں گے آف لائن گوگل میپ کے استعمال کا طریقہ، جس کے استعمال سے آپ کبھی بھی کہیں بھی گوگل میپ استعما ل کر سکیں گے۔آپ کو کرنا یہ ہے کہ سب سے پہلے آن لائن جا کر جس جگہ جانا ہو اسے تلاش کر لیں اور آف لائن لوکیشن سیو کی آپشن استعمال کرتے ہوئے اس خاص لوکیشن کو محفوظ کر لیں۔ یاد رکھیں ذیادہ سے ذیادہ علاقہ محفوظ کرنے کی حد50*50کلو میٹر ہے۔نقشے کو زوم کر کے میپ پر مطلوبہ علاقہ محفوظ کرلیں۔اب آپ اپنے محفوظ شدہ نقشے کو کبھی بھی آف لائن استعمال کر سکتے ہیں۔اب اپنا محفوظ شدہ نقشہ دوبارہ کھولیں اور اسے زوم ان کر کے نقشے کی تفصیلات کا جا ئزہ لیں۔ واضح رہے آپ اپنا محفوظ شدہ نقشہ مستقبل میں کبھی بھی ایڈٹ کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں آپ آف لائن محفوظ کیے ہو ئے نقشے کو مختلف نام بھی دے سکتے ہیں اور اسے ہمیشہ کیلئے ختم بھی کر سکتے ہیں۔لیکن یاد رکھیں آپ ہر قسم کی اپ ڈیٹس صرف آن لائن ہی کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ آف لائن پہلے سے محفوظ شدہ نقشے کو نئی تفصیلات کے ساتھ دوبارہ بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…