جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

دھات کے استعمال سے پیدا ہونے والی قدیم ترین ماحولیاتی آلودگی کا سراغ مل گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(نیوز ڈیسک) سائنس دانوں نے اسپین کی غاروں سے ایسا مواد دریافت کیا ہے جو زمین پر قدیم ترین آلودگی کا ثبوت فراہم کرتا ہے جو امکانی طور پر پتھر کے زمانے کے انسانوں نے کی تھی۔سائنسدان اورمحققین اسپین کے قریب برطانوی زیرانتظام علاقے جبرالٹر میں ”گراہم کی غار“ کے نام سے مشہور غار سے بھاری دھاتوں کے حجری دور میں استعمال کا کھوج لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔جبرالٹر کی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ انسانوں کے ہاتھوں پیدا ہونے والی یہ قدیم ترین آلودگی کے نشان ہیں۔ اسی طرح جبرالٹر کی ایک اور غار ’وین گارڈ‘ غار سے بھی ایسی ہی نشانیاں دستیاب ہوئی ہیں، جو ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ہیں۔ ان دونوں غاروں میں دھاتوں اور آگ کے ملاپ سے جو ذرات فضا میں منتقل ہوئے وہ غارکے اندرونی حصے میں اپنا نقش چھوڑ گئے تھے۔ ان ہی غاروں میں پتھر کے زمانے کے چھوٹے ماتھے اورابھری بھنووں والے انسانوں کی نشانیاں محفوظ انداز میں دستیاب ہوئی تھیں۔جنوبی اسپین کے علاقے ال پِیرلیخو (El Pirulejo) میں واقع غاروں سے بھی ایسے آثار ملے ہیں، جن سے ظاہر ہوا ہے کہ پتھر کے دور کا انسان آگ کے ذریعے بعض بھاری دھاتوں کے استعمال کا ہنر جانتا تھا۔ ال پِیرلیخو کی غاروں سے سیسے اور گندھک کے ایک مرکب لیڈ سلفائیڈ کے ذرات دستیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح ایک اور ہسپانوی مقام گران ڈولینا کی غاروں سے بھی بھاری دھاتوں کے قدیمی دور میں استعمال کا پتہ چلا ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…