اسلام آباد( نیوز ڈیسک )دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن اور حرف عام میں کہیں تو مشہور زمانہ ویب سائٹ ”گوگل ڈاٹ کام“صرف بارہ ڈالر میں فروخت ہوگئی۔۔مگر صرف ایک منٹ کیلئے۔ ہے نایہ حیرت انگیز۔ جی ہاں، گوگل کے سابق ملازم سین مے ویڈ نے گوگل سرچ انجن کو ایک منٹ کیلئے خریدلیا۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب سین مے نے ایک نیا ڈومین خریدنے کا ارادہ کیا۔سین مے کے مطابق اسے اس وقت شدید حیرانگی ہوئی جب ڈومین کی لسٹ میں ا?س نے ”گوگل ڈاٹ کام برائے فروخت“ لکھا ہوا دیکھا اور محض 12 ڈالر میں فوری طور پر یہ ڈومین خرید لیا۔یہ ڈومین سین مے کے پاس پورے ایک منٹ تک رہا۔ بعد ازاں ڈومین بیچنے والی فَرم کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور اس ڈومین کو کینسل کردیا گیا۔ انگریزی اخبار ’ڈیلی میل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سین مے نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ اسے اس وقت مزید حیرانگی ہوئی جب ڈومین کے بدلے اس کے کریڈٹ کارڈ میں سے صرف 12 ڈالر منہا ہوئے“۔سین مے کا کہنا ہے کہ’ یہ ڈومین میرے کارٹ میں شامل کردیا گیا تھا جیسا کہ گرین چیک باکس سے ظاہر ہوتا ہے اور ڈومین میرے کارٹ میں نظر آنے لگا‘۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ ڈومین اس کے گوگل ڈومینز ہسٹری میں بھی نظر آنے لگا جبکہ اس کا گوگل ویب ماسٹر ٹولز بھی گوگل ڈاٹ کام کیلئے ویب ماسٹر سے متعلق پیغامات کے ساتھ اپ ڈیٹ ہوگیا۔جلد ہی اس کی ملکیت کی تصدیق سے متعلق بہت سے پیغامات اسے موصول ہونا شروع ہوگئے۔ اس کا کہنا ہے کہ ’مجھے واضح طور پر گوگل ڈاٹ کام کی ملکیت مل گئی تھی اور میرا آرڈر کامیاب ہوگیا تھا‘۔ لیکن چند ہی منٹ کی ٹرانزیکشن میں گوگل کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور گوگل ڈومینز کی جانب سے سین مے کو آرڈر کینسل کرنے کی ایک ای میل جاری کردی گئی۔سین مے کے مطابق ’خوفناک بات یہ تھی کہ مجھے ایک منٹ کیلئے ویب ماسٹر کنٹرول تک رسائی رہی۔ کم از کم میں اب یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں ہی وہ شخص ہوں جس نے ایک منٹ ہی کیلئے سہی پر گوگل ڈاٹ کام ڈومین خریدا‘۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں