جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ہواوے کے نئے اسمارٹ فون نے آنے سے پہلے ہی پاکستان میں تہلکہ مچادیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) معروف ٹیکنالوجی اینوویٹر ہواوے تسلسل سے مارکیٹ میں ایسی مصنوعات متعارف کروارہا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ کمپنی اہم خصوصیات سے لیس ایسے جدید اوراعلی تکنیکی آلات کی مینوفیکچرنگ میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے جو اپنے دلکش ڈیزائن اورمنفرد فیچرزکی وجہ سے صارفین کی پسند کے عین مطابق ہوں۔ہواوے کا تازہ ترین سمارٹ فون مےٹس پورے پاکستان کی موبائل مارکیٹس میںتیزی سے اپنی جگہ بنارہا ہے ۔ہواوے میں کام کرنےوالے عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ مےٹس کےلئے پری بکنگ شروع ہوچکی ہے اورصارفین کی جانب سے اس کا زبردست ردعمل مل رہا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ میٹ ایس پاکستانی مارکیٹ میں 67.999 روپے میں دستیاب ہوگا اور جولوگ میٹ ایس کی پہلے سے بکنگ کریں گے انہےں ہواوے کی طرف سے بلوٹوتھ اسپیکر یا ٹاک بینڈ بی ٹو کا تحفہ بھی دیا جائے گا۔ ہواوے کے مارکیٹنگ سربراہ فرازایم خان کا کہنا ہے کہ ہواوے نے خود کومارکیٹ میں عظمت اور اعتماد کے ایک برانڈ کے طور پرتسلیم کروایا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہم نے مارکیٹ میں انتہائی موثرطریقے سے ایسے ڈیوائسز تقسیم کئے ہیں جس نے نہ صرف ہمارے صارفین کا اعتماد بلکہ عالمی ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں بھی سرفہرست پوزیشن حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میٹ ایس کے آغاز سے مارکیٹ میں اسمارٹ فون دنیا میں ہماری اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا اور ہماری جدید ٹیکنالوجی کامیابی سے لوگوں کو قریب لائے گی۔مےٹس ہواوے کی طرف سے حالیہ متعارف کردہ جدید اسمارٹ فون ہے اور اس نے اپنی حیرت انگیز اور منفرد خصوصیات کی وجہ سے ناقدین سے بھی زبردست تعریف حاصل کی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…