بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اسکائپ کے صارفین کےلئے انتہائی اچھی خبر

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مائیکروسافٹ کی ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ کے صارفین روزانہ تین ارب ویڈیو اور وائس کالز کرتے ہیں مگر یہ اپلیکشن اس وقت فائدہ مند نہیں ہوتی دوسرا فرد آپ کی زبان سے ناواقف ہو تاہم اب اس دنیا میں کسی زبان سے ناواقفیت کہیں بھی رکاوٹ ثابت نہیں ہوگی کم از کم آن لائن ورلڈ تک نہیں۔جی ہاں جمعرات کو اسکائپ نے ونڈوز کے لیے اپنے اسکائپ ٹرانسلیٹر کو پیش کردیا ہے جس کی مدد سے ایسے لوگ بھی آپس میں بھی بات چیت کرسکیں گے جو ایک دوسرے کی زبانوں سے واقف نہ ہو۔اسکائپ نے اپنی ٹرانسلیٹر پریویو اپلیکشن دسمبر 2014 میں ریلیز کی تھی تاکہ صارفین کے فیڈ بیک کی مدد سے اسے بہتر بنایا جاسکے اور اب اس کا فائنل ورڑن پیش کردیا گیا ہے جس میں 6 وائس زبانیں انگلش، فرنچ، جرمن، اٹالین، چینی اور ہسپانوی شامل ہیں جبکہ 50 زبانیں ایسی ہیں جنھیں آپ تحریری پیغامات میں جملوں کے ترجمے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔یہ فیچر فی الحال اسکائپ کے ونڈوز ڈیسک ٹاپ ویب ورڑن کے لیے دستیاب ہوگا۔ایک دہائی کی کوشش کے بعد مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر کی مدد سے اس اپلیکشن کو تیار کیا گیا ہے۔یہ اپلیکشن وائس کالنگ کے دوران چھ زبانوں میں بولے جانے والے جملوں کا فوری ترجمہ کرے گی اور اسکائپ کا کہنا ہے کہ اس کا جتنا استعمال کیا جائے گا یہ اتنی ہی بہتر ہوگی۔اسکائپ نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ ہمارا مشن دنیا بھر کے لوگوں کو اکھٹا کرنا ہے اور اسکائپ ٹرانسلیٹر کے ذریعے ہم زبانوں کی رکاوٹ کو توڑ رہے ہیں جو کہ تاریخی طور پر دنیا بھر میں لوگوں کے لیے آپسی رابطوں کے لیے چیلنج ثابت ہوتی ہے۔انسٹنٹ میسجنگ زبانوں کے ذریعے صارفین اپنی زبان میں ایک تحریری پیغام لکھیں گے تو وہ جس کو بھیجیں گے وہ اسے اس زبان میں موصول ہوگا جو بھیجنے والا منتخب کرے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اسکائپ ٹرانسلیٹر کو متعدد زبانوں کے لیے استعمال کے لیے کارآمد بنانا ہے تاکہ ہمارے 300 ملین سے زائد صارفین اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ بولنے والوں کے ضروری ہوگا کہ وہ آہستگی سے بات کریں جس کے دوران اسکائپ ٹرانسلیٹر کا زبان شناخت کرنے والا ٹول ہر ممکن تیز رفتاری سے اسے ترجمہ کرکے آگے پہنچائے گا تاہم اگر آپ کے بولنے کی رفتار زیادہ ہوگی تو درست ترجمے کی شرح بھی کم ہوجائے گی۔اسکائپ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ونڈوز ڈیسک ٹاپ صارفین کو بتدریج فراہم کی جائے گی اور آئندہ چند ہفتوں تک دنیا بھر میں لوگ اسے استعمال کرسکیں گے۔کمپنی کے مطابق جب آپ اپنی اسکائپ اسکرین پر ٹرانسلیٹر آئیکون کو دیکھیں (سرخ ڈبے والا نشان) تو اس کا مطلب ہے کہ اسکائپ ٹرانسلیٹر استعمال کے دستیاب ہے



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…